Turkish Central Bank کا شرح سود میں 500 بنیادی پوائنٹس اضافہ ، لیرا کی قدر میں تیزی ۔

پالیسی ریٹس 35 فیصد سالانہ ، فیصلہ Inflation کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا۔

Turkish Central Bank نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد ٹرکش لیرا کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ Inflation ریکارڈ سطح پر آ جانے کے بعد ملک شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔

Turkish Central Bank کے فیصلے کی تفصیلات۔

ٹرکش سینٹرل بینک کی مانیٹری کمیٹی کا اجلاس نئی گورنر حفیظہ گیئے اراکان کی زیر صدارت انقرہ میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک میں بڑھتے ہوئے Consumer Price Index پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ممبران مرکزی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ٹرکش لیرا گذشتہ دو سالوں کے دوران 400 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جس سے یورپی ملک کی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ Growth Rate میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

Turkish Monetary Policy

دوران اجلاس Headline Inflation کے 60 فیصد سے بڑھ جانے پر ملکی لیبر مارکیٹ کی ڈگمگاتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام متبادل ٹولز استعمال کرنے کی منظوری دی گئی۔ بتاتے چلیں کہ دو براعظموں میں واقع یہ اہم ملک دنیا کی تیرھویں بڑی معیشت ، امریکہ کی زیر سرپرستی نیٹو کا رکن اور یورپی زون کا ڈائیلاگ پارٹنر ہے۔

ترکش صدر رجب طیب اردگان نے یورپی یونین میں شیمولیت کے لئے گذشتہ ہفتے بڑے پیمانے پر معاشی اصلاحات اور سیکولر قوانین ازسرنو نافذ کرنے کے اعلان کیا تھا۔ 22 سالوں سے برسراقتدار اردگان رواں برس الیکشنز میں کامیابی کے بعد مغربی دنیا اور ملک کے اکثریتی سیکولر حلقے میں اپنا امیج بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

گورنر سینٹرل بینک کی پریس کانفرنس۔

فیصلے کا اعلان ٹرکش سینٹرل بینک کی نئی سربراہ حفیظہ گیئے اراکان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ یاد دیے کہ اس سے قبل وہ IMF اور ورلڈ بینک میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابقہ حکومتی غلطیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ اب ٹرکش پالیسی حقیقت پسندانہ اور معاشی رپورٹس کے مطابق ہو گئی۔ نئی گورنر نے ٹرکش لیرا کو یورپ کی مضبوط کرنسیز کے برابر لانے کا بھی وعدہ کیا۔ انکا کہنا تھا یہ دنیا ایک مرتبہ پھر عظیم ترکی کو متحرک معیشت کے طور پر دیکھے گی۔ حفیظہ اراکان نے انکشاف کیا کہ یورپی یونین نے ساتھ مالیاتی اصلاحات کا پروگرام وضع کر لیا گیا ہے۔ جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

مانیٹری پالیسی اعلان اور گورنر اراکان کی پریس کانفرنس کے بعد ٹرکش لیرا کی قدر میں تیزی دیکھی گئی۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDTRY) 0.10 فیصد گراوٹ کے بعد 28.07 کی سطح پر آ گیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں یہ اپنی 25 سالہ بلند ترین سطح 31.00 تک آ گیا تھا۔ جس کے بعد مرکزی بینک نے ڈالر لنکڈ بانڈز کی فروخت شروع کر دی تھی۔

Turkish Central Bank کا شرح سود میں 500 بنیادی پوائنٹس اضافہ ، لیرا کی قدر میں تیزی ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button