UK Manufacturing PMI کے اعداد و شمار اور برطانوی معیشت کا منفی منظرنامہ۔
ستمبر 2023ء میں بھی پیداواری شعبہ Demand میں کمی اور Energy Resources کی کمی کا شکار رہا۔
UK Manufacturing PMI پبلش کر دی گئی۔ اعداد و شمار ریلیز ہونے پر برطانوی پاؤنڈ محدود رینج میں منفی سمت اپنائے ہوئے ہے۔
UK Manufacturing PMI کی تفصیلات۔
معاشی ادارے Markit کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں ستمبر 2023ء کے دوران Purchase Managers Index کی شرح 44.3 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 44.2 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ اگست 2023ء کی ریڈنگ 43 فیصد تھی۔ اس طرح Headline Index اگرچہ مثبت رہا۔
تاہم رپورٹ کے پانچوں حصے یعنی New Orders, Output , Employment , Stock Purchased اور سپلائر ڈیلیوری بنیادی سطح 50.00 سے نیچے ریے ہیں۔ اس طرح مسلسل چوتھے ماہ صنعتی پیداواری شعبے کہ سرگرمیاں معاشی سست روی اور Inflation کے اثرات کو ظاہر کر رہی ہے۔ مزید برآں برطانوی انڈسٹری کو ملنے والے آرڈرز بین الاقوامی تجارت میں Demand کم ہونے کی نشاندہی بھی کر رہے ہیں۔
برطانوی صنعتیں کن مسائل کی شکار ہیں.؟
رپورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم نے اپنے اضافی نوٹ میں لکھا ہے کہ برطانوی انڈسٹری ابھی بھی توانائی ، طلب اور ملازمین کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔ جس سے کاروباری شعبہ Recession کی طرف جاتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ میں افراط زر دوہرے ہندسے میں داخل ہو گئی تھی۔ حالیہ رپورٹس میں اگرچہ یہ 5.7 فیصد تک نیچے آئی۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک بھی کساد بازاری کا اعتراف کر چکے ہیں۔ جبکہ ان کی پیشرو لز ٹرس معاشی بحالی میں ناکامی کی بناء پر محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں۔ اسوقت بھی تمام تر کوششوں کے باوجود صنعتی شعبے کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے۔ گھریلو اور کاروباری شعبوں میں خریداری کے رجحان میں کمی رسک فیکٹر کو جنم دے رہی ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ ذرائع توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کارہوریٹ سیکٹر اور عام صارفین کی قوت خرید میں کمی آنا ہے۔
صنعتی شعبے میں منفی منظرنامے کی ایک بڑی وجہ چین کی خانب سے داخلی معاشی مسائل کی بناء پر خام مال کی رسد میں کمی کا ہونا بھی ہے جس سے متبادل ذرائع کا انتظام پیداواری لاگت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ یہی معاملہ صنعتوں کو ملنے والے Energy Resources کا ہے۔ جن کی قیمتیں 18 ماہ کے دوران 3 گنا تک بڑھ چکی ہیں۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) 1.2200 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسکی قدر میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔