یورو کی قدر میں کمی، US Bonds Yields میں اضافہ

یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ US Bonds Yields میں اضافہ اور اسٹاکس میں بحالی کی لہر ہے۔ امریکی فوریکس سیشنز (U.S FX Sessions) کے دوران مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ بینکنگ بحران کی وجہ سے سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ اسٹاکس بالخصوص بینکنگ کمپنیوں کے شیئرز کی طلب (Demand) میں آنیوالی تبدیلیاں بھی امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

یورپی بینکنگ بحران اور اہم تبدیلیاں

یورپ میں جاری مالیاتی بحران عالمی مارکیٹس کے مومینٹم پر اپنے اثرات مرتب کر رہا ہے۔ آج اس سلسلے میں بڑی پیشرفت دیوالیہ ہونیوالے کریڈٹ سوئس بینک کے منجمند فنڈز کا اجراء اور آپریشنز کی بحالی کیلئے UBS کے سابق چیف ایگزیکٹو سرجیو ایموتی کی ازسر نو تعیناتی ہے۔ انہیں کریڈٹ سوئس کی بحالی کے سلسلے میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

کریڈٹ سوئس کی متوقع بحالی اور سرمایہ کاروں کا ملا جلا ردعمل

آج یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ (UBS) کی طرف سے عالمی شہرت یافتہ ماہر معیشت سرجیو ارموتی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کے طور پر تعیناتی کے اعلان سے یورپی مارکیٹس کے بینکنگ اسٹاکس میں 10 مارچ سے ہنیوالی گراوٹ کے بعد بحالی کی لہر دکھائی دی۔ انہیں معاشی اداروں کی اصلاحات کا ماہر اور مرد بحران سمجھا جاتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہیں دیوالیہ ہونیوالے کریڈٹ سوئس بینک (Credit Suisse Bank) کی ریفارمز اور بحالی کیلئے دوبارہ ہائر کیا گیا یے۔ جسے عالمی مرکزی بینکوں اور سوئس حکومت کی مداخلت کے بعد UBS نے 3 ارب سوئس فرانک میں خرید لیا تھا۔

رائٹرز کے مطابق ایموتی اپنے عہدے کا چارج 5 اپریل کو سنبھالیں گے۔ وہ اسوقت سوئس ری۔انشورنس کے چیئرمین کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کی سرجیو ارموتی اس سے قبل 2011ء سے 2020 تک بطور چیف ایگزیکٹو یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ (UBS) کام کر چکے ہیں۔ ان کی زیر قیادت UBS دنیا کے بہترین بینکوں میں شامل ہوا۔ معاشی ماہرین کے مطابق انکے لئے پہلا چیلنج کریڈٹ سوئس کے ہزاروں ملازمین اور کئی ملیئن سرمایہ کاروں کا تحفظ ہو گا۔

ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد دن بھر یورو میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ یورپی سیشنز کے آغاز پر 1.0871 کی بلند ترین سطح پر بحالی کے بعد امریکی سیشنز میں 1.0825 کی سپورٹ تک گراوٹ اور اسوقت EURUSD محتاط انداز اختیار کئے ہوئے 1.0847 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ عالمی مالیاتی نظام کے بکھرنے کا خوف مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن ہونے پر مجبور کئے ہوے ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button