یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں گراوٹ، فرانک مستحکم

آج عالمی مارکیٹس میں بہت کم ٹریڈ یو رہی ہے اور زیادہ تر عالمی مارکیٹس بند ہیں۔ سرمایہ کاری کے حجم میں کمی کے باعث فوریکس مارکیٹ کسی سمت کے بغیر ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی ڈالر بھی ملے جلے رجحان کا شکار ہے۔ اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.178 فیصد کمی کے ساتھ 1.0680 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر دباؤ کا شکار ہے۔ اسوقت ڈالر وال اسٹریٹ ٹریڈنگ فلور بند ہونے کے باعث طلب (Demand) کی کمی کا شکار ہے اور ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں (USD/JPY) 0.320 فیصد مندی کا شکار ہو کر 130.6900 کی سطح (جون 2022ء کے لیول) پر آ گیا ہے۔ دسمبر کے وسط سے جاپانی مرکزی بینک کی طرف سے ہونیوالی مسلسل اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے نتیجے میں ین سات ماہ کی کھوئی ہوئی قدر کو بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

آج کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD) مثبت موڈ اختیار کئے ہوئے ہے اور 0.200 فیصد اوپر 1.3580 کی سطح پر محتاط انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ بھی اسوقت خاصی گراوٹ کا شکار ہے اور لندن سیشنز کے بند ہونے اور سرمایہ کاروں کی عدم توجہی کے باعث بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں (GBP/USD) آج 0.389 فیصد کمی کے ساتھ 1.2050 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ سوئس فرانک اسوقت مستحکم نظر آ رہا ہے اور اسکے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.033 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.9240 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر بھی 0.1320 فیصد نیچے 0.6800 کی سطح پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) کمزور دکھائی دے رہا ہے اور 0.212 فیصد نیچے 0.9870 کی سطح پر منفی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ اگر بات کریں جاپانی ین کے خلاف یورو (EUR/JPY) کا تو یہاں بھی یورو پسپائی اختیار کئے ہوئے ہے اور 0.5490 فیصد گراوٹ کے ساتھ 139.5300 پر موجود ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) آج مستحکم دکھائی دے رہا ہے اور 0.160 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8860 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button