آئندہ ہفتے فاریکس مارکیٹ کی ٹریڈ ڈائریکشن کیا ہو گی ؟

آئندہ ہفتے فاریکس مارکیٹ کی ٹریڈ پر اہم واقعات اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ جن میں سب سے اہم بینک آف جاپان کے نئے گورنر کا انتخاب اور اختتام ہفتہ پر ریلیز ہونیوالی نظر ثانی شدہ U.S CPI Report انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ہارو ہیکو کروڈا کی ریٹائرمنٹ کے بعد بینک آف جاپان کی مانیٹری پالیسی میں تبدیلیاں نہ صرف USDJPY کو متاثر کریں گی بلکہ کرنسیز کی طلب (Demand) میں پڑنے والا فرق پوری عالمی مارکیٹ (Global Market) کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ بینک آف جاپان نے اپنے موجودہ گورنر کی زیرقیادت انتہائی نرم مانیٹری پالیسی اختیار کئے رکھی۔ انہوں نے متبادل مانیٹری ٹولز اور اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے موثر استعمال سے جاپانی ین کی گراوٹ کو روکا تاہم اس کا حقیقی رخ مداخلت بند ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔ معاشی ماہرین نئے گورنر کے انتخاب کو بینک آف جاپان کی نئی تاریخ کے آغاز سے تعبیر کر رہے ہیں

نظر ثانی شدہ US CPI کے اثرات۔

امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے بعد سے اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ FOMC میٹنگ میں کم شرح سود (Interest rate) کے اضافے سے ڈالر مزید دباؤ میں آیا۔ تاہم توقعات سے انتہائی مثبت Non Farm Payroll ڈیٹا سے ڈالر کو کم بیک کرنے کا موقع ملا۔ گذشتہ روز نظر ثانی شدہ CPI Data میں ماہانہ افراط زر 0.1 فیصد بڑھی۔ جس سے امریکی ڈالر کو مزید اسٹرینتھ ملی۔ جبکہ پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) بھی ڈالر کے لئے مثبت رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ اسطرح آئندہ ہفتے کے دوران ڈالر دیگر کرنسیز کو سرپرائز دینے کا سلسلہ جاری رکھ سکتا ہے۔ HSBC اور CiTi کی رپورٹس ڈالر کی پیشقدمی کا تخمینہ دے رہی ہیں تاہم S&P Global کے سروے ان پیشنگوئیوں کی نفی کر رہی ہیں۔ جس کے مطابق افراط زر 6.44 سالانہ کی سطح تک کم ہو سکتی ہے۔ جس سے امریکی ڈالر اپنی گذشتہ ہفتے کی Gains کھو سکتا ہے۔

برطانوی اور آسٹریلیئن رپورٹس کے اثرات

منگل کے روز UK Jobs Report جاری کی جائے ھی۔ جس کے اثرات GBPUSD اور FTSE100 دونوں پر مرتب ہوں گے۔ اس سے بعد اختتام ہفتہ پر جمعے کے روز U.K Retail Sales ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ مارکیٹ ان دونوں رپورٹس کا محتاط انداز میں انتظار کر رہی ہے۔ جن کے درمیان میں جنوری 2023ء کی Australian Employment Report ریلیز ہو گی۔ جس سے AUDUSD کے علاوہ فاریکس مارکیٹ کا موڈ بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔ مختلف ڈائریکشنز سے آنیوالا ڈیٹا سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کرے گا۔ جس سے محدود رینج میں ٹریڈ جاری رہنے کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button