عالمی مارکیٹس کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ۔
عالمی مارکیٹس ( Global Markets ) میں آج بھی ملا جلا اور منفی رجحان ہے۔ جبکہ کچھ ایشیائی ( Asian Markets ) اور امریکی استاکس (US Stocks) میں تیزی کا رجحان ہے۔ ایشیائی مارکیٹس میں Nikkei225 میں آج پانچ دن کے بعد پہلی بار مثبت رجحان پر اختتام ہوا ہے اور انڈیکس 228 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 26422 پر بند ہوا ہے۔ Hang Sang میں ملا جلا رجحان رہا تاہم اختتام پر انڈیکس 85 پوائنٹس کم ہو کر 17165 پر آ گیا۔ Shinghai Composite میں دن بھر ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے اور اختتام محض 3 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3041 پر ہوا ہے۔ TSec میں قدرے مثبت رجحان دیکھا گیا ہے اور اختتام 66 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 13534 پر ہوا ہے۔ انڈیا کے Nifty50 انڈیکس میں آج بھی منفی رجحان رہا اور دن کا اختتام 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16818 کی سطح پر ہوا ہے۔ Mumbai Sensex میں بھی شدید مندی رہی اور کاروباری دن کا اختتام 188 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 56409 پر ہوا ہے۔
آج بھی یورپیئن مارکیٹس ( European Markets ) میں برطانوی مرکزی بینک کی Open Market Interference کی وجہ سے شدید مندی کا رجحان ہے بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کار مسلسل Risk Assets اور Equities کو فروخت کر رہے ہیں۔ Stoxx600 کی سرمایہ کاری کا حجم آج ایک فیصد کم ہوا ہے۔ جبکہ Retail stocks میں مجموعی طور پر 3.3 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ FTSE100 ابھی تک قرض لے کر ٹیکس چھوٹ کے معاملے کے اثرات سے باہر نہیں آئی اور انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جس کے بعد اسوقت مارکیٹ 6935 کی سطح پر آ گئی ہے۔ Dax30 میں بھی منفی رجحان ہے اور انڈیکس 190 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11986 پر آ گیا ہے۔ CAC40 آج 80 پوائنٹس گراوٹ کے بعد 5684 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Ibex35 میں دیگر یورپی عوامل کے علاوہ آج جاری ہونیوالی تشویشناک کنزیومر پرائس انڈیکس ڈیٹا (CPI ) کے بھی منفی اثرات کی لپیٹ میں ہے ۔ اسوقت اسکا انڈیکس 107 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7334 پر آ گیا ہے۔ FTSEMIB میں بھی یورو کی قدر میں تاریخی گراوٹ، برطانوی ٹیکس بحران اور سیاسی بے یقینی کی وجہ سے مارکیٹ انڈیکس 328 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ انڈیکس 20500 کی نفسیاتی حد کو توڑنے کے قریب ہے۔ MOEXRUSS میں بھی ملا جلا اور قدرے منفی رجحان ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 32 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1931 کے لیول پر آ گیا ہے۔ SMI میں بھی صورتحال دیگر یورپی مارکیٹس سے مختلف نہیں ہے اور 101 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد انڈیکس 10118 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ HEX میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے اور انڈیکس 9744 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Euronext100 آج 12 پوائنٹس کم ہو کر 1106 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی مارکیٹس (U.S Markets ) کئی دن تک معاشی طور پر Blood Bath کے بعد آج ٹیکنیکی طور پر بحال ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ Dow Jones Industrial Average جس میں گزشتہ تین دن کے دوران 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی ۔ آج مثبت سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے اور امریکی ڈالر (USD ) اور Bonds کے نیچے آنے سے سرمایہ کاروں کا اج امریکی اسٹاکس کی طرف رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ Dowjones آج 548 پوائنٹس کے زبردست اضافے کے ساتھ 29500 کی کھوئی ہوئی سطح کو بحال کر کے 29683 کے بینچ مارک پر ٹریڈ کر رہی ہے اور اسکے تمام سیکٹرز میں آج تیزی کا رجحان ہے۔ Nasdaqcomposite میں 222 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 11 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کر کے 11051 پر جبکہ Nasdaq100 بھی 222 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11493 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ S&P400 کل کی سطح میں بغیر کسی تبدیلی کے 2265 پر اور S&P500 آج 71 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 3719 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج ( NYSE ) بھی بغیر کسی تبدیلی کے کل کی سطح 13833 پر کھلی ہے۔ دوسری طرف Russel2000 انڈیکس 52 ہوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1715 پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔