AUDUSD میں گراوٹ ، مایوس کن چینی ڈیٹا

AUDUSD کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے اسکی بنیادی وجہ مایوس کن چینی ڈیٹا کا اجراء ہے۔ ایشیائی فوریکس سیشنز کے دوران آسٹریلیئن ڈالر کی طلب میں نمایاں کمی اور فروخت کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر پر اثر انداز ہونیوالے عوامل

گذشتہ روز امریکی ڈالر کی کمزوری کا ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے ہوئے آسٹریلیئن ڈالر 0.6700 کا نفسیاتی مارک (Psychological Level) عبور کر گیا اور بظاہر اس لیول سے اوپر اپنی اسٹرینتھ جمع کرتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ تاہم ایشیائی سیشنز میں Chinese Retail Sales Data کے اجراء اور توقعات سے منفی ڈیٹا سامنے آنے پر اسکی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ اور آسٹریلیئن ڈالر کی 60 فیصد سے زائد طلب چینی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی معاشی سرگرمیوں میں تبدیلی سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کا بیان، سخت مانیٹری پالیسی اپنائی جا سکتی ہے۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کے پالیسی ساز اراکین نے آئندہ ماہ ٹرمینل ریٹس بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے گورنر فلپ لوو نے کہا تھا کہ یہ آخری اضافہ ہے جس کے بعد مارکیٹ صورتحال کے مطابق مرحلہ وار نرمی کی جائے گی۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) گشٹہ روز سے اپنی سطح بحال کرتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ تاہم منفی ٹریگر کے زیر اثر 0.6700 کی سطح سے نیچے آ گیا۔ جہاں اسکی فوری سپورٹ 0.6675 ہے۔ یہاں سے AUDUSD محدود رینج اختیار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر AUDUSD اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے آ گیا ہے۔ جو کہ بیئرش علامت ہے۔

ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 50 کے اردگرد منڈلا رہا ہے۔ جو کہ اسکا Oversold ایریا یے۔ اس سطح سے طویل المدتی بنیادوں پر Bullish Rally شروع ہو سکتی یے۔

 

اوپر کی طرف مزید Gains سمیٹنے کیلئے Aussie ڈالر 0.6710 عبور کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ اسکے Bullish Regression Channel کا آغاز ہے۔ یہ سطح برقرار رکھنے میں کامیابی پر دن کے آئندہ سیشنز میں 0.6745 کیلئے کوشش نظر آ سکتی ہے۔ تاہم ناکامی کی صورت میں یہ 0.6670 کی طرف گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 0.6675, 0.6640 اور 0.6620 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6710, 0.6745 اور 0.6675 ہیں۔ اگرچہ اسوقت یہ محدود رینج میں  ٹریڈ کر رہا ہے لیکن طویل المدتی Bias بلش ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button