AUDUSD کی قدر میں تیزی، Australian Business Investories رپورٹ کا اجراء

آج AUDUSD کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ توقعات کے مطابق Australian Business Inventories Report کا اجراء ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال کے آخری کوارٹر کی Business Inventories میں 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ اس سے قبل اتنی ہی رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگر اسکا تقابلہ 2022ء کے تیسرے کوارٹر سے کریں تو اس میں کاروباری Inventories میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ لیکن آسٹریلوی معیشت میں آخری چند ماہ کے دوران افراط زر (Inflation) کی شرح 5 فیصد کے قریب پہنچ گئی تھی جس کے اثرات معاشی شرح نمو (Growth Rate) کی سست روی سے لگائے جا سکتے ہیں۔

یہ ڈیٹا کن معاشی شعبوں کی نمائندگی کرتا ہے ؟

یہ رپورٹ صنعتی پیداواری شعبے، ریٹیل اور ہول سیل سے مجموعی اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ یہ رپورٹ اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اسکے نتائج سالانہ GDP Report میں بھی شامل کئے جاتے ہیں۔ اس رپورٹ کے ساتھ ہی Corporate Sector کآ Business Confidence Data بھی جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق ستمبر 2022ء سے دسمبر کے دوران Companies Operating Profit میں اوسط 10.6 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 2020ء کے بعد سے مثبت ترین اعداد و شمار ہیں اور کورونا کی عالمی وباء سے ہونیوالے معاشی نقصانات کی ریکوری ظاہر کر رہے ہیں

ٹیکنیکی جائزہ

4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) رواں ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا تھا تاہم اس نے اپنی بیئرش 200SMA سے اوپر دوبارہ بحال ہوتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن تاحال اپنی Bearish 20SMA سے نیچے ہے جسے عبور کئے بغیر یہ بڑی ریلی بنانے کے قابل نہیں۔ اسکی 20 روزہ اوسط بغیر کسی Direction کے نظر آ رہی ہے۔ جسکی وجہ کسی مثبت ٹریگر کی عدم موجودگی ہے۔

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز منفی سمت میں بڑھنے اور فروخت کا عندیہ دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز 57 فیصد Bullish اور 29 فیصد Bearish جبکہ 14 فیصد Sideways طرز عمل کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی بیئرش ہے۔ لیکن طویل المدتی پیشگوئی پر نظر ڈالیں تو ٹیکنیکی انڈیکیٹرز مثبت سطح پر Bullish مومینٹم رہنے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6795, 0.6750 اور 0.6710 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6850, 0.6900 اور 0.6945 ہیں۔ اوپر کے لیولز پر پیشقدمی کیلئے 20SMA کی بیئرش سطح کو 0.6870 پر عبور کرنا ہو گا۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 40 پر ہے جو کہ Bearish سطح کی علامت ہونے کے علاوہ Oversold زون بھی ظاہر کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button