AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، آسٹریلوی اور امریکی ڈیٹا پر فوکس.
حماس اسرائیل جنگ میں وسعت کے خطرے سے بھی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں
AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . مارکیٹ پلیئرز آسٹریلوی اور امریکی ڈیٹا پر فوکس کئے ہوئے ہیں. ادھر مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ وسعت اختیار کر رہی ہے . اسرائیلی فورسز نے اختتام ہفتہ پر شام ، لبنان اور ویسٹ بینک پر بھی میزائل حملے کئے . جس کے بعد ایران اور دیگر علاقائی طاقتوں کے شدید ردعمل کا خطرہ ہے . یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں .
آسٹریلوی اور امریکی ڈیٹا کا انتظار.
آج اہم امریکی اور آسٹریلوی ڈیٹا ریلیز کیا جائے گا . امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز کی نیلامی عالمی معیاری وقت کے مطابق 3.30 بجے ہو گی ، جن کے اثرات عالمی مارکیٹس پر متب ہونے کا خدشہ ہے . دوسری طرف آسٹریلوی PMI Data عالمی دن کے اختتام پر پبلش ہو گا . تاہم اس کے حقیقی اثرات منگل کے روز سامنے آئیں گے کیونکہ اس وقت اگلے دن کے ایشیائی اور سڈنی سیشنز کا آغاز ہو جائیگا .
مشرق وسطیٰ کی صورتحال AUDUSD پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے .
اختتام ہفتہ پر اسرائیلی فورسز نے شام ، لبنان اور ویسٹ بینک پر میزائل حملے کئے . جس کے بعد ایران اور جنوبی لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب الله کی طرف سے شدید ردعمل کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . دریں اثنا امریکی حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ خلیج میں امریکی مفادات اور شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے . ان اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں .
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید امریکی فوجیوں کو اسرائیل روانہ کیا جا سکتا ہے ان اطلاعات پر آنیوالے چینی وزارت خارجہ کے رد عمل سے مارکیٹ میں رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے .جس سے مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم دکھائی دے رہا ہے .
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے سفارتکاری.
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے قطری حکومت سرگرم نظر آ رہی ہے . گزشتہ روز دوحہ سے آنیوالے بیانات میں کہا گیا ہے کہ حماس نے غزہ پر بمباری بند کرنے کے بدلے میں تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے . تاہم تل ابیب نے اس کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا . قطری وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ وہ فریقین کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں اور معاملے پر آئندہ ایک سے دو روز میں بڑا بریک تھرو سامنے آئےگا .
تکنیکی تجزیہ.
چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر آسٹریلوی ڈالر نفسیاتی سطح 0.6300 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین تکنیکی سپورٹ اور بلش چنیل کا اختتامی نقطۂ بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 50 روزہ موونگ ایوریج بھی ہے .
اسکے سپورٹ لیولز 0.6280 ، 0.6260 اور 0.6230 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6320 ، 0.6350 اور 0.6380 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6400 کا دروازہ اوپن ہو جائیگا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔