AUDUSD کی محدود رینج، US Debit Ceiling پر ڈیڈلاک

AUDUSD محدود رینج اپنائے ہوئے ٹریڈ کر رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ US Debit Ceiling پر پیدا ہونیوالا ڈیڈلاک ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اہم ترین مسئلے پر ریپبلکنز کی طرف سے سیاسی مفادات حاصل کرنیکی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ امریکی صدر نے تمام مطالبات کو رد کر دیا ہے۔

قرض کی حد پر ہونیوالے مذاکرات اور AUDUSD پر اثرات

امریکی قرض کی حد 15 مئی کو ختم ہو چکی ہے۔ اگر یکم جون تک کانگریس کی طرف سے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری نہ دی گئی تو امریکہ بطور ریاست ڈیفالٹ کر جائے گا۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو ریپبلکنز اکثریت کے حامل ایوان نمائندگان سے 870 ارب ڈالر کی امدادی رقم منظور کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صدر جو بائیڈن چیئرمین سینیٹ کیون میکارتھی اور پانچ سینیٹرز کے ساتھ دو ہفتوں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

امریکی قرض کی حد پر مذاکرات سے پہلے اپوزیشن اراکین کانگریس نے مثبت بیانات دیئے اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ تاہم اس میں ڈرامائی موڑ اسوقت آیا جب سنگین مقدمات کا سامنا کرنیوالے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں ریپبلکنز پر زور دیا کہ وہ اہم موقعے کا ایڈوانٹیج حاصل کریں اور ان کے خلاف کیسز ختم کرنے سمیت اہم مطالبات کی منظوری تک Debit Ceiling کو سپورٹ نہ کریں۔

بتاتے چلیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بھی ہیں وہ 2016ء سے 2020 تک صدر رہ چکے ہیں تاہم انہیں جنسی ہراسانی کے مقدمات کا سامنا ہے اور ان پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔ ڈیفالٹ کا رسک فیکٹر اسوقت عالمی مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے اور امریکی ڈالر کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں جس سے اس کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر سمیت دیگر تمام کرنسیز اور کماڈٹیز قدرے مثبت موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ Aussie ڈالر کو ایشیائی سرمایہ کاروں کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

ٹیکنیکی تحزیہ 

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے آسٹریلیئن ڈالر اختتام ہفتہ پر 0.6630 کی سپورٹ بریک کرتے ہوئے نیچے آ گیا اور Bullish Bias بھی کھو بیٹھا تاہم گذشتہ 4 گھنٹوں کے چارٹ پر مثبت ٹریگرز کے زیر اثر 0.6685 کی اہم مزاحمت (Key Resistance) پر آ گیا۔ جسکے برقرار رہنے کی صورت میں اگلا ممکنہ ہدف 0.6700 ہو گا یہی وجہ ہے کہ MACD Signals اور 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) Bullish ریلی کے آغاز کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

 

موجودہ سطح پر یہ اپنی 20 روزہ Moving Average اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے نیچے ہے۔ سپورٹ لیولز 0.6650, 0.6620 اور 0.6580 ہیں۔ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6680, 0.6710 اور 0.6730 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button