متحدہ عرب امارات کو گوشت کی برآمدات بحال ، فوڈ کمپنیوں کی شیئر ویلیو میں تیزی۔

خلیجی ملک کی وزارت خوراک نے تحفظات دور ہونے پر ٹریڈ دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کر دی۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانی تازہ اور فروزن گوشت کی ٹریڈ بحال کر دی گئی۔ اعلان کے بعد فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے پابندی کا خاتمہ۔

برادر خلیجی ملک متحدہ عرب امارات (UAE) نے پاکستانی تازہ اور فروزن گوشت کی درآمدات پر عائد پابندی ہٹائے جانے کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ ایک کنٹینر میں فنگس کی موجودگی پر گذشتہ ماہ سمندری راستے سے پاکستانی گوشت کی ترسیل بند کر دی گئی تھی۔ پاکستانی حکام نے بھی باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق کی دی یے۔

سیکرٹری تجارت صالح فاروق نے سینیٹ کی کمیٹی برائے تجارت کو بتایا کہ خلیجی ملک کے حکام سے اس حوالے سے مذاکرات کئے گئے اور شپمنٹ ریفریجریشن سسٹم کے سلسلے میں انکے خدشات دور کر دیئے گئے ہیں۔ UAE پاکستانی گوشت کی بڑی مارکیٹ ہے۔ اور اسکے ساتھ فروزن میٹ کا تجارتی حجم 2 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

ادھر اماراتی حکام  نے بھی پاکستانی گوشت کی سپلائی کے سلسلے میں ہونیوالی پیشرفت کے بارے میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی ملک کے ساتھ سمندری راستے سے گوشت کی درآمدات پر کوئی پابندی نہیں ہے .

مارکیٹ کا ردعمل۔

پابندی ہٹائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ آج یونٹی فوڈز لیمیٹڈ (Unity) 47 پیسے اضافے کے ساتھ 25 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ فوجی فوڈز لیمیٹڈ (FFL) اور دا آرگینک میٹ کمپنی لیمیٹڈ (TOMCL) کی اسٹاک ویلیو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات کو گوشت کی برآمدات بحال ، فوڈ کمپنیوں کی شیئر ویلیو میں تیزی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button