AUDUSD میں تیزی کا رجحان ، Chinese Manufacturing PMI دسمبر میں 50.80 پر آ گئی.

Australian Dollar is trading above 0.6800 during Asian Sessions.

AUDUSD  ایشیائی سیشنز کے دوران  کے 0.6800 سے اوپر مستحکم دکھائی دے رہا ہے . Chinese Manufacturing PMI کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار پبلش ہونے کے بعد Australian Dollar کی طلب میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن میں  اضافہ ہوا ہے.

Chinese Manufacturing PMI کے AUDUSD پر اثرات.

S&P Global کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index ایک مرتبہ پھر 50.80 سے اوپر بحال ہوا ہے.   اسکی ماہانہ ریڈنگ 55 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 50.40 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر  کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 50.30 فیصد تھی۔

رپورٹ مرتب کرنے والی سروے ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ Chinese Economy بحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ جسے Global Markets میں طلب کم ہونے اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کا سامنا ہے۔ Property Sector میں آنیوالے بحران اور تعمیراتی پروجیکٹس بند ہونے سے خام مال کی رسد کو Supply Shock کا بھی ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔  تاہم آج کی رپورٹ انتہائی حوصلہ افزاء ہے جس کی وجہ سےآنیوالے دنوں میں ایشیائی ملک Deflation سے باہر آ سکتا ہے ۔

China آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا Trade Partner ہے۔ ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 60 ارب ڈالرز ماہانہ ہے۔ چینی صنعتی شعبہ 10 ارب ڈالرز کی Iron Ore آسٹریلیا سے درآمد کرتی ہے۔ جو Australian Economy کا 35 فیصد بنتا ہے۔ اسی ٹریڈ سے Australian Dollar کی طلب پیدا ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں United States کے ساتھ سپلائی ایشوز سامنے آنے پر دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے Australian اور New Zealand Dollarsاپنی عالمی تجارت میں بطور Clearing Currencies استعمال کرنا شروع کئے ہیں۔ China اور اس سے جڑی خبریں اسی بناء پر ان ممالک کے Financial Indicators پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

تکنیکی تجزیہ.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6800 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

AUDUSD میں تیزی کا رجحان ، Chinese Manufacturing PMI دسمبر میں 50.80 پر آ گئی.
AUDUSD

اسکے سپورٹ لیولز 0.6805 ، 0.6780 اور 0.6760 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6820 ، 0.6850 اور 0.6870 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6700 کا دروازہ اوپن ہو جائیگا . تاہم ممکنہ طور پر اگر یہ نفسیاتی ہدف 0.6900 کے قریب آیا تو یہ سطح عبور کرنے میں اسے دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہیں ، علاوہ ازیں فروری 2023 کے بعد سے اس نے یہ لیول کبھی عبور نہیں کیا .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button