AUDUSD میں 0.6650 کی طرف تیزی ، China کا Australia سے 80 ملین ٹن Coal درامد کرنیکا اعلان.
Beijing continues to boost Commodity Market in its Economic Recovery Plan
AUDUSD میں 0.6650 کی طرف تیزی دیکھی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ China کا Australia سے 80 ملین ٹن Coal درامد کرنیکا اعلان ہے . جس کے بعد Asian Sessions میں Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . اس طرح سے ایشیائی ملک کی طرف سے Economic Recovery Plan شروع کئے جانے کے بعد سے Commodity Market میں بڑی سرمایہ کاری کا تسلسل جاری ہے .
Chinese Economic Plan کیا ہے اور اس سے AUDUSD پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟
Chinese Economy بحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ جسے Global Markets میں طلب کم ہونے اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کا سامنا ہے۔ Property Sector میں آنیوالے بحران اور تعمیراتی پروجیکٹس بند ہونے سے خام مال کی رسد کو Supply Shock کا بھی ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔ تاہم اس رپورٹ انتہائی حوصلہ افزاء ہے جس کی وجہ سےآنیوالے دنوں میں ایشیائی ملک Deflation سے باہر آ سکتا ہے.
Chinese Communist Party کی سالانہ میٹنگ میں Property اور Stocks کی بحالی کے لئے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے . جسے Economic Recovery Plan کا نام دیا گیا ہے.
چین Australia اور New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 85 ارب ڈالرز ماہانہ ہے۔ چینی صنعتی شعبہ 20 ارب ڈالرز کی Iron Ore آسٹریلیا سے درآمد کرتا ہے۔ جو اس کی معیشت کا 26 فیصد بنتا ہے۔ اسی ٹریڈ سے Aussie Dollar کی طلب پیدا ہوتی ہے۔
Chinese Economy کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟
گذشتہ ہفتے Chinese CPI Report نے عالمی اداروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ملک میں اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہوئی ہیں۔ بتاتے چلیں کہ یہ ایسے حالات میں ہوا جب دنیا بھر میں Headline Inflation کساد بازاری میں تبدیل ہو رہی ہے۔
معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں چین پر مارکیٹ میں طلب بڑھانے اور استحکام رسد لانے کیلئے دباؤ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال اگست 2023ء کی ٹریڈ رہورٹ بھی منفی تھی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کہ Covid19 کی وباء کے بعد کھلنے والی دنیا کی دوسری بڑی معیشت اس رفتار سے اپنے اہداف حاصل نہیں کر رہی جسکی اس سے توقع کی جا رہی تھی.
Deflation کیا ہوتی ہے اور یہ کیسے خطرناک ہے۔ ؟
Deflation یعنی تفریط زر ایسی صورتحال کو کہتے ہیں جب Market میں اشیاء کی طلب کم ہو رہی ہو اور کرنسی کی قدر میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ کمیاب بھی ہونا شروع ہو جائے۔ ایک ایسا ملک جو کہ دنیا بھر کو رسد فراہم کرتا ہو۔ جب سستی اشیاء عالمی منڈی میں بیچے گا تو Japan سے لے کر United States تک پورے گلوب پر Liquidity یعنی کرنسی کی سرکولیشن گھٹنا شروع ہو جائے گی۔
یہ افراط زر سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ سخت Monetary Policy سے Inflation کنٹرول ہو جاتی ہے۔ لیکن اسکے برعکس Deflation کنٹرول کرنے کے لئے مارکیٹ کا پورا میکانزم تبدیل کرنا پڑتا ہے جو کہ اتنا آسان کام نہیں ہے۔
تکنیکی تجزیہ.
AUDUSD یورپی سیشنز کے آغاز پر 0.6650 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کی یہ اہم ترین نفسیاتی سطح ہے جسے برقرار رکھنے کی صورت میں یہ 0.6700 کیلئے اسٹرینتھ حاصل کر لے گا۔ جس کے بعد اسکا Bullish Regression channel شروع ہو جاتا ہے۔ جس کا اختتامی پوائنٹ 0.6800 کے قریب ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔