AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ، Chinese Manufacturing PMI اور US PCE DATA کے اثرات.
Australian Dollar defends 0.6600 during Asian Sessions.
AUDUSD محدود رینج اپنائے ہوئے Asian Sessions کے دوران 0.6600 کا دفاع کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . Chinese Manufacturing PMI کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار پبلش ہونے کے بعد Australian Dollar کی طلب میں کسی حد تک اضافہ ہوا ہے . جبکہ US PCE Data میں Headline Inflation کی سطح 0.3 تک گرنے سے بھی اس پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.
Chinese Manufacturing PMI کے AUDUSD پر اثرات.
S&P Global کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index ایک مرتبہ پھر 50.30 سے اوپر بحال ہوا ہے. اسکی ماہانہ ریڈنگ 55 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 50.00 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 50.6 فیصد تھی۔
رپورٹ مرتب کرنے والی سروے ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ Chinese Economy بحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ جسے عالمی مارکیٹ میں طلب کم ہونے اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کا سامنا ہے۔ Property Sector میں آنیوالے بحران اور تعمیراتی پروجیکٹس بند ہونے سے خام مال کی رسد کو Supply Shock کا بھی ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔ تاہم آج کی رپورٹ انتہائی حوصلہ افزاء ہے جس کی وجہ سےآنیوالے دنوں میں ایشیائی ملک تفریط زر (Deflation) سے باہر آ سکتا ہے ۔
China آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا Trade Partner ہے۔ ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 60 ارب ڈالرز ماہانہ ہے۔ چینی صنعتی شعبہ 10 ارب ڈالرز کی Iron Ore آسٹریلیا سے درآمد کرتی ہے۔ جو Australian Economy کا 35 فیصد بنتا ہے۔ اسی ٹریڈ سے Australian Dollar کی طلب پیدا ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں United States کے ساتھ سپلائی ایشوز سامنے آنے پر دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے Australian اور New Zealand اپنی عالمی تجارت میں بطور Clearing Currencies استعمال کرنا شروع کئے ہیں۔ China اور اس سے جڑی خبریں اسی بناء پر ان ممالک کے Financial Indicators پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
US PCE Report کی تفصیلات.
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں Inflation کی ریڈنگ توقعات کے مطابق 0.3 فیصد رہی. اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو ستمبر میں یہ انڈیکس 0.5 فیصد رہا تھا . دوسری طرف Headline PCE ریڈنگ 3.0 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی . ڈیٹا جاری ہونے کے بعد US Dollar دفاعی انداز اختیار کر گیا جبکہ اسکا ایڈوانٹیج Australian Dollar نے حاصل کیا .
تکنیکی تجزیہ.
چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6600 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 100 روزہ Moving Average ہے .
اسکے سپورٹ لیولز 0.6650 ، 0.6580 اور 0.6560 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6620 ، 0.6650 اور 0.6670 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6700 کا دروازہ اوپن ہو جائیگا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔