AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، چینی معاشی ڈیٹا کے اثرات

AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں سرفہرست ملا جلا چینی معاشی ڈیٹا ہے۔ جس کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں آسٹریلیئن ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔ محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چینی افراط زر میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم گذشتہ سال کی نسبت سالانہ شرح 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 2.8 پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2022ء میں چینی حکومت نے کورونا کی عالمی وباء ہر قابو پانے کیلئے سخت سماجی پابندیاں عائد کر رکھی تھیں جس کے باعث معاشی سرگرمیاں بھی انتہائی محدود تھیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے اور Aussie Dollar کی 60 فیصد طلب (Demand) چینی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔

AUDUSD پر امریکی ڈیبٹ سیلنگ مذاکرات کے اثرات۔

قرض کی حد مقرر کرنے پر تنازعے نے امریکی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ اور سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین کے مطابق اگر یکم جون تک سینیٹ نے Debit Limit میں اضافہ نہیں کیا تو ملک ممکنہ طور پر دیوالیہ ہو سکتا ہے۔

بحران پر قابو پانے کیلئے اور 870 بلیئن ڈالرز پر مشتمل بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن اور ریپبلکن سینیٹرز کے درمیان گذشتہ ہفتے ہونیوالے مذاکرات سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے۔ بات چیت کا اگلا راؤنڈ منگل کے روز یعنی 16 مئی کو ہو گا۔

خیال رہے کہ بیل آؤٹ پیکیج رد ہونے کی صورت میں یہ معاملہ اتنی سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے کہ Federal Treasury قرضوں اور تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کر پائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران مثبت معاشی رپورٹس کے باوجود امریکی ڈالر کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اور مارکیٹس میں والیوم انتہائی کم ہے۔ اس معاملے کے حتمی حل تک ملا جلا رجحان جاری رہ سکتا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران منفی چینی رپورٹس کے زیر اثر فروخت کا پریشر دیکھنے میں آیا۔ تاہم اسکے بعد امریکی ڈالر کی کمزوری سے ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے AUDUSD نے آہنی قدر کسی حد تک بحال کی

 

Aussie ڈالر اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے 0.6660 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے جہاں سے یہ Fibonacci کی 23.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اختتام ہفتہ پر یہ اپنی طویل المدتی موونگ ایوریجز 100 اور 200SMS سے نیچے آ گیا تھا۔ آج آسٹریلیئن ڈالر کی ٹریڈنگ رینج 0.6642 سے 0.6665 کے درمیان ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 0.6645, 0.6615 اور 0.6585 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6680, 0.6710 اور 0.6740 ہیں۔ دوسرا سپورٹ لیول توڑنے پر AUDUSD اپنا بیئرش جبکہ تیسری مزاحمت سے اوپر Bullish Channel اختیار کر لے گا۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Sell On Strength کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button