ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی مانیٹری پالیسی: AUDUSD بیئرش دباؤ میں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن AUDUSD بیئرش دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ جس کی وجہ آسٹریلیئن مانیٹری پالیسی ہے۔ جس کا اعلان ریزرو بینک آف آسٹریلیا 7 فروری کو کرنیوالا ہے۔ رواں سال کی پہلی میٹنگ 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest rate) پر ختم ہونیکی توقع ہے۔ اختتام ہفتہ پر پیش آنیوالے واقعات بھی AUDUSD کے سرمایہ کاروں کو محتاط کئے ہوئے ہیں جن میں FOMC کی مانیٹری پالیسی کے بعد مارکیٹ توقعات سے بہت زیادہ بہتر U.S Non Farm Payroll ڈیٹا سرفہرست ہے۔ جس سے امریکی ڈالر انتہائی جارحانہ انداز اختیار کر گیا۔ لیکن اس کے بعد یہ پہلا آسٹریلیئن فوریکس سیشن (Australian FX Session) ہے۔ امریکی ڈالرکی تیزی سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن کئے ہوئے ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

بیئرش دباؤ میں AUD/USD اپنی 200SMA کی 78.6 ریٹریسٹمنٹ 0.6920 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ تاہم ٹریڈنگ چارٹ کسی بڑی گراوٹ کو ظاہر نہیں کر رہا۔آسٹریلیئن ڈالر U.S Payrolls کے بعد دیگر کرنسیز کے برعکس بتدریج نیچے آیا ہے اور محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے۔ اس وقت بھی یہ 20 دنوں کی Moving Average سے اوپر ٹرینڈ لائن کے وسط میں موجود ہے جو کہ ٹیکنیکی اعتبار ہے اس کا۔ Bullish چینل اور 0.7000 کے نفسیاتی لیول سے نیچے Static Support ایریا ہے۔ ساتھ ہی یہاں پر Aussie Dollar ڈائریکشن کے بغیر متحرک ہے جسے آگے بڑھنے کیلئے کسی مثبت ٹریگر کی ضرورت ہے۔

قلیل المدتی ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کسی بڑی گراوٹ کے امکانات رد کر رہے ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے اختتام ہفتہ کی طرح 43 فیصد Bullish اور 43 فیصد ہی Bearish جبکہ 14 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز نیوٹرل ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6915, 0.6885 اور 0.6845 ہیں۔ اوپر کی طرف مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6945, 0.7030 اور 0.7070 ہیں۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 46 سے اوپر آ گیا ہے جو کہ اس کے Oversold ایریا سے نیچے خریداری کا اشارہ ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button