Australian CPI Report ریلیز، AUDUSD کی قدر میں کمی

Australian CPI Report ریلیز کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں بھی مندی کا رجحان ہے۔

Australian CPI Report کا جائزہ

آسٹریلوی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی ریڈنگ 6.8 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 6.4 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کیا جائے تو اس میں Headline Inflation کی سطح 7 فیصد تھی۔ اس طرح اگرچہ اس رپورٹ میں افراط زر توقعات سے زیادہ رہی تاہم سالانہ شرح اپریل کی نسبت کم رہی۔

 

Australian CPI Report

مارکیٹ کا ردعمل

اعداد و شمار پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) 0.414 فیصد کمی سے 0.6500 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے آ گیا ہے۔ Aussie ڈالر اسوقت 0.6490 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اسے شدید فروخت کے دباؤ کا سامنا ہے۔ آسٹریلوی ڈالر اپنی رواں ماہ کے کم ترین لیول 0.6487 کے بالکل قریب ہے اور 20 روزہ حرکاتی اوسط سے بھی نیچے آ گیا ہے۔

 

AUDUSD

دوسری طرف آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں بھی مندی نظر آ رہی ہے۔ ASX200 انڈیکس 87 پوائنٹس کی گراوٹ سے 7120 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج

اسکی ٹریڈنگ رینج 7113 سے 7209 کے درمیان ہے۔ جبکہ آسٹریلیئن کیپیٹل مارکیٹ میں 36 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button