آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ۔ US Non Farm Payroll کا انتظار

آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ US Non Farm Payroll رپورٹ کے انتظار میں مارکیٹ کا محتاط رویہ ہے۔ دنیا کے زیادہ تر حصوں میں ایسٹر کی تعطیلات کے آغاز پر Aussie ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر کی سب سے زیادہ طلب (Demand) چین سے پیدا ہوتی ہے.

آج جاری ہونیوالے منفی چینی معاشی ڈیٹا سے بھی AUDUSD بیک فٹ پر آ گیا۔ چینی رپورٹس کے علاوہ گذشتہ روز ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے Financial Stability Review جاری کیا۔ اگرچہ اعداد و شمار اور پالیسی ساز اراکین کے کمنٹس مجموعی طور ہر مثبت منظر نامہ پیش کر رہے ہیں ۔ لیکن مالیاتی بحران کے آسٹریلیا پہنچنے کے خدشات سے آسٹریلیئن ڈالر کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔

امریکی Jobless Claims کا ہفتہ وار ڈیٹا

گذشتہ روز امریکی Jobless Claims کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق 31 مارچ تک ملک میں بیروزگاری کے 2 لاکھ 28 ہزار دعوے سامنے آئے۔ جس سے کمزور لیبر مارکیٹ کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ جس سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں شرح سود (Interest Rate) میں زیادہ اضافے کا جواز مل سکتا ہے۔ یہ امکان امریکی ڈالر کو تو سپورٹ دے رہا ہے تاہم آسٹریلیئن ڈالر سمیت دیگر تمام کرنسیز کو بیک فٹ پر لے آیا ہے۔

آج شام U.S Non Farm Payroll Report پبلش ہونے کے بعد مارکیٹس ایسٹر کے بعد ایک واضح ڈائریکشن اختیار کر لیں گی۔ تاہم آئندہ ہفتے FOMC کی مانیٹری پالیسی کا اعلان سامنے آنے تک اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔ جس پر عالمی بینکنگ بحران کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال اثر انداز ہونیکا خدشہ ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر کا ٹیکنیکی جائزہ

ڈیلی چارٹ 20SMA کو 0.6670 کی سطح پر ظاہر کر رہا ہے جو کہ آسٹریلیئن ڈالر کا بیئرش زون ہے۔ Bullish Support کیلئے اسے 0.6700 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Target) سے اوپر آنا ہو گا۔ Aussie ڈالر اوپر کی ٹرینڈ لائن 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر چیلنج کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Sell کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔ اسوقت آسٹریلیئن ڈالر تمام Moving Averages سے نیچے ہے۔ 0.6660 کی سپورٹ بریک ہونے سے یہ شدید Bearish Pressure کا شکار ہو سکتا ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bearish اور 30 فیصد Bullish جبکہ 20 فیصد Sideways جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ سپورٹ لیولز 0.6650, 0.6625 اور 0.6600 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6720, 0.6745 اور 0.6795 ہیں۔ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر سائیڈ لائن بلز کی سپورٹ اوپر کے لیولز کی طرف ریلی کو اسٹرینتھ دے سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button