آسٹریلیئن ڈالر 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ چیئرمین فیڈ کا بیان

آسٹریلیئن ڈالر 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ چیئرمین فیڈ کے بیان کے بعد AUDUSD میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ میں مانیٹری پالیسی کے بارے میں اپنا موقف پیش کیا۔

چیئرمین فیڈرل ریزرو بمقابلہ گورنر ریزرو بینک

امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے سینیٹ میں شرح سود کے معاملے پر اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا۔ انہوں نے یوکرائن جنگ کے بعد عالمی معاشی منظرنامے پر آنے والی تبدیلیوں اور کساد بازاری (Recession) کے خطرے نیز افراط زر (Inflation) کی بڑھتی ہوئی شرح پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے لیبر مارکیٹ پر غیر معمولی دباؤ اور شرح نمو (Growth rate) میں کمی کا بھی اعتراف کیا۔ تاہم انکا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کو بچانے کیلئے افراط زر کو معمول پر لانا ضروری ہے

۔ چیئر مین فیڈ نے اراکین کانگریس کو یقین دلایا کہ مارکیٹ کے مکمل سروے اور استحکام رسد کے حصول تک پالیسی ریٹس میں اضافہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے معاشی اہداف کے حصول تک شرح سود میں اضافہ جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔ چیئرمین پاول نے یورپی کساد بازاری اور ذرائع توانائی کے علاوہ چینی معیشت میں سست روی کے عالمی سطح پر پیدا ہونیوالے منفی معاشی صورتحال کی بھرپور وضاحت پیش کی۔ ان کے بیان سے U.S Bonds Yields میں اضافہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں بہتری آئی۔

جیروم پاول کے اس بیان سے عالمی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کے خلاف دیگر کرنسیز دفاعی انداز اختیار کر گئیں۔ اس صورتحال میں گورنر ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) فلپ لوو نے شرح سود میں غیر معمولی اور مسلسل اضافے کو معاشی ترقی کے اہداف کے حصول میں بڑی رکاوٹ سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیئن مرکزی بینک پالیسی ریٹس میں اضافے کے سائیکل کو معطل کرنے پر غور کر سکتا ہے کیونکہ ان کے بقول آسٹریلیا کساد بازاری کے خطرے سے باہر آ چکا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر کا ردعمل

جہاں ایک طرف امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ کے بیان سے امریکی ڈالر کو اسٹرینتھ ملی اور U.S Bonds Yields میں اضافہ ہوا وہیں گورنر فلپ کے پریس ریلیز سے پہلے سے بیئرش حملے کے شکار آسٹریلیئن ڈالر میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ Aussie Dollar جار ماہ کی کم ترین سطح 0.6600 سے نیچے آ گیا۔ معاشی ماہرین انکے بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

AUDUSD کا ٹیکنیکی جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر کے ٹیکنیکی فیکٹرز بیئرش ریلی جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے Strong Sell کی کال دے رہے ہیں۔ 0.6700 کی نفسیاتی سپورٹ بریک ہونے پر منفی ٹریگر کے زیر اثر آسٹریلیئن ڈالر بیئرش چینل اختیار کر گیا ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 50 سے نیچے ہے جو کہ Oversold ہونے اور محدود رینج میں بحالی کی علامت ہے۔ تاہم موجودہ سطح پر 20SMA سے نیچے فوری طور پر مستحکم ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

مومینٹم انڈیکیٹرز 38 فیصد Bullish اور 50 فیصد بیئرش جبکہ 12 فیصد Sideways طرزعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی بیئرش ہے۔ تاہم اگر طویل المدتی ٹرینڈ لائنز کا جائزہ لیں تو یہاں پر اسکا Bias انتہائی Bullish ہے۔ جس سے رواں ہفتے کے بعد بحالی کی بڑی ریلی آنے کی توقع ہے۔ سپورٹ لیولز 0.6575, 0.6530 اور 0.6500 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6620, 0.6650 اور 0.6690 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6700 کے نفسیاتی ہدف کا دروازہ کھل جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button