آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ ، امریکی ڈالر بحالی کی کوشش میں
ایشیائی سیشنز کے دوران AUDUSD نفسیاتی ہدف 0.6500 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔
آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے. امریکی ڈالر بحالی کیلئے ریلی کو اسٹرینتھ دینے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران AUDUSD نفسیاتی ہدف 0.6500 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔
آسٹریلیئن ڈالر پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔
گزشتہ روز جاری ہونیوالی آسٹریلوی معاشی رپورٹس میں افراط زر (Inflation) کے اثرات نمایاں رہے جس سے یہ توقع پیدا ہوئی ہے کہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹس مزید سخت کر سکتا ہے۔ اسی امید پر Aussie Dollar کے سرمایہ کار دوبارہ خریداری کی ریلی میں شامل ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں AUDUSD رواں سال کی کم ترہن سطح پر آ گیا تھا جس کی بنیادی وجہ Chinese CPI کی منفی ریڈنگ تھی۔ یعنی دنیا کی دوسری بڑی معیشت تفریط زر (Deflation) کی شکار ہو رہی ہے۔
چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے۔ اور ان ممالک کی کرنسیز بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کیلئے بھی استعمال کرتا ہے۔ اس طرح چینی معیشت سے جڑی خبریں خود چین سے زیادہ آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کا دفاعی انداز بھی AUDUSD کو بحالی کے ٹریک پر واپس لا رہا ہے۔
0.6450 کے قریب متاثرکن خریداری ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج مارکیٹ کا فوکس US Jobless Claims پر ہو گا جس سے Non Farm Payroll کے بارے میں تخمینہ جاری کیا جا سکے گا۔ جبکہ کل فیڈرل ریزرو کا Jackson Hole Symposium ایجنڈے کا حصہ اور مارکیٹ فوکس ہے۔ بالخصوص چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول کی تقریر انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی۔ جس سے FOMC کی آئندہ میٹنگ اور Rate Hike Program کے مستقبل بارے اندازہ قائم کیا جا سکے گا۔
ٹیکنیکی جائزہ
آج کے ایشیائی سیشنز میں آسٹریلوی ڈالر اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں ایک ہفتے کی گراوٹ کے بعد 0.6480 تک پہنچا تاہم یہاں سے اوپر کے لیولز تک جانے کیلئے مطلوبہ اسٹرینتھ نہ ہونے کے باعث یہ دوبارہ 0.6450 کی طرف آ گیا ۔ اسوقت ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اوور سولڈ ایریا میں موجود ہے جو کہ یہاں سے اوپر کی جانب ریکوری کو ظاہر کر رہا ہے۔
4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) مثبت ڈائریکشن کو فیور کر رہا ہے۔ تاہم 0.6480 کی مزاحمتی حد اس کے لئے بڑا چیلنج ہے۔جسے عبور کرنے کے بعد 0.6500 اور اس سے اوپر کے لیولز کہ طرف دوازہ اوپن ہو جائے گا۔ کیونکہ سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو جائیں گے۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6455 ، 0.6420 اور 0.6380 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6500 , 0.6535 اور 0.6570 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔