آسٹریلیئن ڈالر میں ملا جلا رجحان، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

آسٹریلیئن ڈالر میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران AUDUSD کی طلب میں اضافہ ہوا۔ جس کے بعد یہ 0.6650 کی اپنی ماہانہ کم ترین سطح سے اوپر بحال ہوتا ہوا محسوس ہوا۔ تاہم اسکے بعد جاری ہونیوالے معاشی ڈیٹا سے ریکوری ریلی کمزور پڑ گئی۔

آسٹریلوی ڈالر پر اثر انداز ہونیوالے عوامل۔

گذشتہ روز یورپی اور امریکی میموریل ڈے کی تعطیل کے باعث عالمی مارکیٹس میں والیوم خاصا کم رہا
تاہم آج ایشیائی سرمایہ کاروں کی طرف سے بھرپور خریداری ہوئی بالخصوص چینی مارکیٹس میں Aussie ڈالر کو بھرپور سپورٹ ملی جبکہ امریکی ڈالر کو فروخت کے دباؤ کا سامنا رہا

تاہم اسکے بعد جاری ہونیوالی Australian Buildings Permits کے منفی اعداد و شمار پبلش ہونے سے تیزی کا مومینٹم برقرار نہ رہ سکا۔ محکمہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق اپریل 2023ء میں نئی عمارتوں کے پرمٹس منفی 8.1 فیصد رہے جبکہ اس سے قبل 2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اس طرح توقعات سے منفی اعداد و شمار سے آسٹریلوی ڈالر کے مومینٹم میں کمی آئی لیکن اس کے باوجود یہ 0.6550 کی سپورٹ کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

رواں ہفتے کے دیگر متوقع واقعات میں U.S Debit Ceiling پر سینیٹ میں ہونیوالی رائے شماری ہے۔ جو کہ کل امریکی سیشنز کے دوران ہو گی۔ اگرچہ بائیڈن انتظامیہ اور ریپبلکن سینیٹرز کے درمیان بل پر اتفاق ہو چکا ہے۔ تاہم ایوان نمائندگان میں اس کی منظوری ایک مشکل عمل ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

اختتام ہفتہ پر آسٹریلیئن ڈالر اپنے امریکی ہم منصب کے خلاف 0.6489 پر پہنچ گیا۔ جو کہ گذشتہ سال نومبر کے بعد اسکی کم ترین سطح ہے۔ گذشتہ روز ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6550 تک ریکور ہوا تاہم دن کے باقی حصے میں اس کے قریب محدود رینج میں ٹریڈ کرتا رہا۔ آج اسی مومینٹم کو وسعت دیتے ہوئے یہ اس سے اوپر موجود ہے۔

اس طرح اس اہم ترین سپورٹ کے بریک ہونے پر یہ واپس Bearish چینل اختیار کر لے گا جبکہ 0.6560 عبور کرنے پر 0.6580 سے اوپر کا دروازہ کھل جائے گا اور اسکا مجموعی منظر نامہ بھی مثبت ہو جائے گا۔

4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر مختصر مدت کا جھکاؤ (Bias) مثبت ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز بھی 20 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر Strong Buy کال دے رہے ہیں۔ موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز 0.6520, 0.6485 اور 0.6445 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6560, 0.6580 اور 0.6610 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button