آسٹریلیئن ایمپلائمنٹ رپورٹ جاری، آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ، ASX200 کا ملا جلا ردعمل

آسٹریلیئن ایمپلائمنٹ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔۔ جس کے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر دیگر کرنسیز کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ جبکہ ASX200 میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔

آسٹریلیئن ایمپلائمنٹ رپورٹ کا جائزہ۔

محکمہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران ملک کی لیبر مارکیٹ میں 4 ہزار 3 سو ملازمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 25 ہزار اضافے کی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ بیروزگاری کی سالانہ شرح (Annual Unemployment Rate) 3.7 فیصد رہا ہے۔ جبکہ 3.5 فیصد کی توقع تھا۔

 

معاشی ماہرین کے مطابق آسٹریلوی لیبر مارکیٹ پر افراط زر (Inflation) کا شدید دباؤ موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کل وقتی ملازمتوں (Full Time Jobs) میں 27 ہزار کانٹریکٹس کی کمی واقع ہوئی یے۔ تاہم اگر جز وقتی ایمپلائمنٹ کا جائزہ لیں تو ان کی ریڈنگ مثبت رہی ہے اور 22800 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔

 

آسٹریلوی محکمہ شماریات (Australian Employment Bureau) نے اپنے ریمارکس میں لکھا ہے کہ کئی ماہ کے مسلسل مثبت ڈیٹا کے بعد پر منفی ریڈنگ حیران کن ہے۔ جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ جاب مارکیٹ بڑھتی ہوئی شرح سود اور افراط زر کے پریشر میں ہے۔ بتاتے چلیں کہ مارچ کے دوران 61 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری کئے گئے تھے۔ مایوس کن ڈیٹا کے بعد ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی طرف سے Rate Hike Policy معطل کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے اور 0.6700 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) بریک کرتے ہوئے 0.6640 پر بیئرش دباؤ کا شکار ہے۔ اس سطح پر یہ اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے آ گئی ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUDNZD) 0.291 فیصد مندی کے ساتھ 1.0620 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

 

جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلوی کرنسی 0.23 فیصد کمی سے 91.4100 پر بیئرش حملے کی زد میں ہے۔ ادھر اپنے کینیڈین ہم منصب کے خلاف Aussie ڈالر (AUDCAD) اسوقت 0.89 فیصد نیچے 0.8950 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

 

آج آسٹریلوی اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔ ASX200 انڈیکس 37 پوائنٹس کی مندی سے 7236 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7199 سے 7258 کے درمیان ہے۔ جبکہ اسوقت تک آسٹریلوی کیپیٹل مارکیٹ میں 34 کروڑ 41 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ تاہم 7200 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر Bullish مومینٹم جاری رہنے کا امکان ہے لیکن قلیل المدتی Selling Pressure انڈیکس سے Gains چھین رہا ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button