آسٹریلیئن ایمپلائمنٹ رہورٹ جاری کر دی گئی۔ AUDUSD کی قدر میں اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق Unemployment Rate میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

آسٹریلیئن ایمپلائمنٹ رہورٹ جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اور یہ 0.6800 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سےاوپر آ گیا ہے۔

آسٹریلیئن ایمپلائمنٹ رہورٹ کی تفصیلات

Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ملک میں جون 2023ء کے دوران Unemployment Rate نمایاں کمی کے بعد 3.5 فیصد پر آ گیا جبکہ 3.6 فیصد کی توقعات تھیں۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ کے ساتھ کریں تو مئی میں یہ شرح 3.6 فیصد تھی۔

Australian Employment Report

محکمہ شماریات کے مطابق اس معاشی دورانئے میں 32600 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ متوقع کانٹریکٹس کی تعداد 15 ہزار تھی جبکہ سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 75900 رہی تھی۔ ان میں سے Full Time Employment کے نمبرز 39300 رہے۔ تاہم Part Time Participants میں 6700 کی کمی نوٹ کی گئی۔ Active Participation Rate پیشگوئیوں سے کم 66.8 فیصد رہا۔ جبکہ 66.9 فیصد کا تخمینہ تھا۔

اعداد و شمار کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟

مسلسل دوسرے ماہ مثبت رپورٹ کا اجراء Aussie Labor Market پر Inflation کے دباؤ میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔ انہیں دیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ آسٹریلوی معاشی اعشاریے (Financial Indicators) مثبت منظر نامہ پیش کر رہے ہیں۔ یہ RBA کی کامیاب مانیٹری پالیسی کا عکاس ہے۔ حالانکہ Global Economy عدم استحکام رسد اور چینی معیشت میں سست روی کے بعد باعث Recession کی طرف جاتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان فگرز کے سامنے آنے پر مرکزی بینک کا Rate Hike Program معطل یا ختم کئے جانے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں کیونکہ مسلسل دوسرے ماہ لیبر مارکیٹ مثبت شرح نمو (Growth Rate) اور Headline Inflation میں کمی کو ظاہر کر رہے ہے۔ جس سے Official Cash Rate میں اضافے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔ یاد دلاتے چلیں کہ گذشتہ 14 ماہ کے دوران ریزرو بینک آف آسٹریلیا  9 بار شرح سود میں اضافہ کر چکا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد AUDUSD میں پالیسی ریٹس میں کمی کے چانسز کے باوجود تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ Aussie Dollar ایشیائی سیشنز کے دوران 0.89 فیصد اضافے سے 0.6800 کا نفسیاتی مارک عبور کرتے ہوئے 0.6832 پر آ گیا ہے۔ اسکی طلب میں زبردست اضافہ واقع ہوا ہے۔

آسٹریلیئن ایمپلائمنٹ رہورٹ جاری کر دی گئی۔ AUDUSD کی قدر میں اضافہ

دوسری طرف آسٹریلوی اسٹاک ایکسچینج (ASX) پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ASX200 انڈیکس 15 پوائنٹس اوپر 7330 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی رینج 7322 سے 7383 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 47 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

ASX200

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button