یورو کی بیئرش ریلی جاری، ڈالر انڈیکس اور Bonds Yields میں اضافہ
یورو کی بیئرش ریلی جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ڈالر انڈیکس اور Bonds Yields میں اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات امریکی فیڈرل ریزرو کی اوپن مارکیٹ کمیٹی کی فروری 2023ء کی میٹنگ کے بعد امریکی ڈالر جارحانہ انداز اختیار کر گیا۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EURUSD) دفاعی انداز اختیار کر گیا۔ FOMC کے پالیسی ساز ممبران کی طرف سے پالیسی ریٹس میں اضافے کی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق اور افراط زر کو 2 فیصد تک کنٹرول کرنے کا ہدف مقرر کر کے آئندہ میٹنگ میں مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کی تفصیلات جاری ہونے پر ڈالر انڈیکس میں تیزی آئی۔
امریکی GDP کے تخمینے اور ہفتہ وار Jobless Claims
آج ہفتہ وار U.S Jobless Claims Data اور چوتھے کوارٹر کے GDP کا تخمینہ جاری کئے جائیں گے۔ امریکی محکمہ شماریات کی یہ رپورٹس انتہائی اہمیت کی حامل اور FOMC کے منٹس جاری ہونے کے بعد آئندہ کی پالیس پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ کیونکہ ان سے افراط زر کے تازہ ترین اعداد و شمار اور اثرات کا اندازہ ہو سکے گا۔ امریکی فیڈرل ریزرو ان رپورٹس کا بغور جائزہ لیتا ہے اور اپنے فیصلوں کی حکمت عملی مرتب کرتا ہے۔ ڈیٹا کے انتظار میں EURUSD کے سرمایہ کار خاصے محتاط نظر آ رہے ہیں اور یورپی رپورٹس بھی یورو کو سپورٹ دینے میں ناکام رہیں۔ معاشی ماہرین U.S GDP کے 2.9 فیصد تک آنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ جس سے معاشی شرح نمو (Growth Rate) کے مثبت منظر نامے میں اضافے کا امکان ہے۔ نیز اعداد و شمار ریلیز ہونے سے مارکیٹس ایک واضح سمت اختیار کر لیں گی۔ لیکن ان کے علاوہ سرمایہ کاروں کے رسک فیکٹر کا بھی تعین ہو سکے گا۔
یورپی جغرافیائی صورتحال اور روس پر پابندیاں
اوپر بیان کئے گئے تمام عوامل کے علاوہ آج یورپی یونین کے اہم سربراہ اجلاس میں روس کے خلاف نئی پابندیوں اور پیوٹن کے تخفیف اسلحہ معاہدے کو توڑنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن بھی دورہ یوکرائن کے بعد اس اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ یہ صورتحال بھی یورو اور یورپی مارکیٹس میں رسک فیکٹر کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اپنے Bearish Regression Channel میں ٹریڈ کر رہا ہے جس کا سلسلہ U.S Non Farm Payrolls کے بعد سے جاری ہے۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی گراوٹ کے ساتھ 50 پر آ گیا۔ جو کہ Oversold ہونے اور بیئرش جھکاؤ کی علامت ہے۔
اس کے باوجود یورو اپنی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) 1.0600 پر موجود ہے۔ جو کہ اسکی رواں سال کے دوران کم ترین سطح بھی ہے۔ اگر یورو اسے برقرار رکھنے میں کامیاب رہا تو محدود رینج میں اوپر کے لیولز کی طرف بحال ہو سکتا ہے اور Descending Order کے بالائی سرے پر 20SMA کے پوائنٹ 1.0660 پر آ سکتا ہے۔ جسکے حصول پر یہ 1.0700 کے نفسیاتی ہدف کی طرف پیشقدمی کرے گا۔ نیچے کی طرف 1.0600 کا سپورٹ لیول بریک ہونے پر یہ 1.0570 کی طرف مزید گر سکتا ہے۔ جس کے بعد یہ بیئرش دباؤ کے زیر اثر 1.0550 کی تیسری سپورٹ پر ہو گا۔ موجودہ سطح پر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0650, 1.0670 اور 1.0710 ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اس لیول پر 10 فیصد Bullish اور 80 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح یورو کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بیئرش ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔