برطانوی پاؤنڈ محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے، UK CPI Report کے اثرات
برطانوی پاؤنڈ محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جسکی بنیادی وجہ UK CPI ڈیٹا کا اجراء ہے۔ GBPUSD اسوقت 1.2400 سے اوپر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔
UK CPI Data اور برطانوی پاؤنڈ پر متوقع اثرات
آج اہم ترین برطانوی معاشی رپورٹ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) جاری کی جائے گی۔ محکمہ شماریات Cost of living کی نمائندگی کرنے والی یہ رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 6.00 بجے جاری کرے گا۔ جس سے روزمرہ اشیاء پر افراط زر کے اثرات کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل UK Employment Data کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار سے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ تاہم CPI سے برطانوی معیشت کا حقیقی منظر نامہ متعین کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ GBPUSD کے ٹریڈرز بھی آئندہ کی حکمت عملی اسی رپورٹ سے متعین کریں گے۔
یہ رپورٹ اس اعتبار سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ عالمی بینکنگ بحران کے بعد جاری ہونیوالی یہ پہلی رپورٹ ہے۔ جس سے برطانیہ میں کساد بازاری (Recession) کی گہرائی کا بھی اندازہ لگایا جا سکے گا۔معاشی ماہرین سالانہ افراط زر 9.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کر رہے رہیں۔ اگر یہ رپورٹ توقعات کے مطابق رہی تو مسلسل 4 ماہ دوہرے ہندسے میں رہنے اور 41 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد یہ معاشی بحالی کی علامت ہو گی۔ تاہم اس کے نتیجے میں بینک آف انگلینڈ کی Rates Hike Policy پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔
معاشی اعشاریوں پر متوقع اثرات
توقعات کے مطابق یا اس سے مثبت اعداد و شمار سے GBPUSD کی قدر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اور اسٹاکس کی طلب میں اضافہ ہو جائے گا۔ جس سے FTSE100 میں تیزی کا امکان ہے۔ جبکہ منفی رپورٹ سے برطانوی پاؤنڈ جارحانہ انداز اختیار کر لے گا اور اسٹاکس کی طلب و قدر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
آج امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) جسے معاشی اصطلاح میں کیبل بھی کہا جاتا ہے۔ 1.2400 کی سطح سے اوپر محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔ یہ گذشتہ تین ماہ کے دوران اسکی اہم ترین نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) ثابت ہوئی ہے۔ جو کہ برطانوی پاؤنڈز کی 20 اور 50 روزہ Simple Moving Average بھی بنتی ہے۔
اس سطح پر Bullish Trendline کا آغاز بھی ہے۔ سپورٹ برقرار رہنے کی صورت میں اوپر کے لیولز کی طرف اسٹرینتھ موجود رہے گی۔ جس سے 1.2500 کا نفسیاتی ہدف بھی عبور ہو سکتا ہے۔ جو کہ اسکے اوپر کی طرف Regression چینل کا نقطہ آغاز اور 1.2550 کی طرف وسعت کا دروازہ ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 54 پر ہے جو کہ نیوٹرل رجحان کو ظاہر کر رہا ہے اور Oversold رینج سے قدرے اوپر ہے۔
اسکی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کا لیول 1.2404 ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Sell On Strength کی حکمت عملی اپنانے کی ایڈوائس کر رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز 1.2370 کی سپورٹ بریک ہونے تک Bullish Trend جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز 1.2420, 1.2400 اور 1.2370 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2445, 1.2470 اور 1.2495 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔