یورو کی قدر میں تیزی، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

یورو کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ اور اسکی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔EURUSD اسوقت 0.53 فیصد اضافے سے 1.0777 پر آگیا ہے جو کہ رواں ماہ کے دوران اسکی بلند ترین سطح ہے۔ عالمی مالیاتی نظام کی سپورٹ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے یورو کے سرمایہ کاروں پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔

J.P Morgan کی فرسٹ ریپبلک بینک کیلئے سپورٹ

آج یورپی سیشنز (EU Sessions) کے دوران J.P Morgan Bank نے فرسٹ ریپبلک بینک کے مالی بحران میں مدد کرنے کا اعلان کیا۔ جس سے یورو کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ First Republic Bank بھی سلیکون ویلی (SVB) کہ طرح لیکوئیڈیٹی کے سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ جسکی مالی معاونت کیلئے دس بڑے امریکی اور یورپی بینکوں نے اپنے تمام ڈیپازٹس اس میں منتقل کرنےکا اعلان کیا ہے، جن کی مجموعی قدر 30 بلیئن ڈالرز سے زائد بنتی ہے۔ اس اعلان کے بعد U.S Bonds Yields میں 8 بنیادی پوائنٹس اضافہ ہوا۔

حیران کن طور پر امریکی ڈالر کوئی سپورٹ حاصل نہ کر سکا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ فرسٹ ریپبلک بینک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر کھڑا چوتھا امریکی ملٹی نیشنل ادارہ ہے۔

اس سے قبل ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے سلور گیٹ بینک (SVB), سگنیچر بینک (Signature Bank) اور ٹیکنالوجی فنڈنگ کیلئے مقبول سلیکون ویلی بینک دیوالیہ ہو چکے ہیں جبکہ دنیا کے مضبوط ترین معاشی نظام کا حامل کریڈٹ سوئس بینک (Credit Suisse) ایسی ہی صورتحال کا شکار ہوا جسے سوئٹزرلینڈ اور پانچ معاشی طاقتوں کے سینٹرل بینکس نے بیل آؤٹ پیکیجز کے ذریعے سہارا دیا۔ ان حالات میں دنیا بھر کی مارکیٹس میں سرمایہ کار کساد بازاری (Recession) کے خوف میں مبتلا ہیں اور سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ لیکن کریڈٹ سوئس کے آپریشنز بحال ہونے سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو دوبارہ جارحانہ انداز اختیار کر رہا ہے۔

یورو کا ٹیکنیکی جائزہ۔

یورو اسوقت 1.0775 کی سپورٹ پر Bullish Potential اختیار کئے ہوئے ہے۔ ڈیلی ٹریڈنگ چارٹ پر یہ 20SMA سے اوپر دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ یہ پہلے ہی اپنی طویل المدتی Moving Averages سے اوپر ہے۔ تاہم اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز مثبت منظرنامہ ظاہر کر رہے ہیں اور EURUSD آج 40 فیصد Bullish اور 40 فیصد ہی بیئرش جبکہ 20 فیصد Sideways طرزعمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ لیکن ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) مثبت سطح پر ہے۔ جس سے اوپر کی ریلی جاری رہنے کا امکان ہے۔

20 دنوں کی Moving Average طویل المدتی 200SMA سے اوپر ہے جبکہ 100 دنوں کی اوسط دونوں سے نیچے ہے۔ اس طرح ٹیکنیکی انڈیکیٹرز خریداری جاری رہنے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ یورو کے سپورٹ لیولز 1.0740, 1.0685 اور 1.0640 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0790, 1.0825 اور 1.0860 ہیں۔ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ مکمل طور پر Bullish چینل اختیار کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button