ریزرو بینک مانیٹری پالیسی: AUDUSD کے Bulls متحرک

ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ پالیسی ریٹ میں مارکیٹ توقعات کے مطابق 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آسٹریلوی شرح سود اس اضافے سے 3.35 فیصد پر پہنچ گئی۔ دو روز سے جاری بینک کے مرکزی بورڈ کی میٹنگ کے اختتام پر مستقبل میں بھی ریٹس میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس اعلان سے آسٹریلیا میں شرح سود 10 سالہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہاں امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران ملک میں افراط زر 7 فیصد پر آ گئی ہے۔ جبکہ مرکزی بورڈ کی میٹنگ میں اسے 4 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح، نئے تعمیر شدہ گھروں کی قیمتوں اور تنخواہوں میں اضافے کے اہداف بھی مقرر کئے گئے ہیں جنہیں رواں سال کے اختتام تک حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

گذشتہ ہفتے امریکی فیڈرل ریزرو، یورپی سنٹرل بینک (ECB) اور بینک آف انگلینڈ (BOE) کی طرف سے پالیسی ریٹس بڑھائے جانے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر دباؤ کا شکار رہا۔ تاہم آج RBA مانیٹری پالیسی فیصلے کے بعد AUDUSD میں تیزی کی لہر آئی ہے جو کہ 0.92 فیصد اضافے سے 0.6940 پر آ گیا ہے۔ سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی طرف سے خریداری کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر Aussie Dollar کا پہلا بڑا ہدف 0.7000 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) اور 0.7045 کی مزاحمتی حد کو عبور کرنا ہے ، جس سے یہ اختتام ہفتہ پر U.S Non Farm Data کے بعد امریکی ڈالر کی طلب و قدر میں اضافے کی وجہ سے نیچے آ گیا تھا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آسٹریلیئن ڈالر 0.6950 کے قریب 20SMA کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اپنی 100 دنوں کی Moving Average سے نیچے ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ہی 0.7020 سے اوپر ہیں۔ اوپر کے لیولز حاصل کرنے کے لئے یہ دونوں ٹرینڈ لائنز اختیار کرنا ضروری ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے Oversold ظاہر کر رہے ہیں جیسا کہ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 پر ہے جو Strong Buy کی کال دے رہا ہے۔ اسکا اسٹریٹجک سپورٹ ایریا 0.6850 ہے۔ یہ سطح گذشتہ ایک سال سے آسٹریلیئن ڈالر کو بنیادی سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔ موجودہ سطح سے نیچے اس کے سپورٹ لیولز 0.6850, 0.6805 اور 0.6770 ہیں۔ اوپر کی طرف مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.7020, 0.7065 اور 0.7110 ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز 43 فیصد Bullish اور 43 فیصد ہی Bearish جبکہ 14 فیصد Sideways ہیں ۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز Bullish ہے۔ طویل المدتی ٹیکنیکی پیشگوئی 0.7000 کے قریب بلش مومینٹم کو ظاہر کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button