کینیڈین ڈالر مستحکم، Non Farm Payroll کے انتظار میں امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

کینیڈین ڈالر یورپی سیشنز کے دوران مستحکم ہوا ہے جبکہ Non Farm Payroll کے انتظار میں امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ USDCAD کئی ہفتوں کی کم ترین سطح 1.3400 پر کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر پر اثر انداز ہونے والے عوامل

عالمی مارکیٹ میں WTI کی قدر میں اضافے کا براہ راست ایڈوانٹیج کینیڈین ڈالر حاصل کر رہا ہے۔ جبکہ U.S Debit Ceiling بل سینیٹ سے پاس ہونے کے باوجود امریکی ڈالر کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اور ایک مختصر ریلی کے علاوہ خاص سپورٹ حاصل نہ کر سکا۔ معاشی ماہرین کے مطابق USD کے سرمایہ کار Non Farm Payroll کی وجہ سے خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔ تاہم آج شام مارکیٹ ایک واضح سمت اختیار کر لے گا۔ NFP کے اعداد و شمار USDCAD پر بھی اثرانداز ہوں گے۔

کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل کے درمیان تعلق۔

کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI آئل میں کینیڈین شیئر امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کروڈ آئل کی قیمتوں میں آنیوالی تیزی سے کینیڈا کا فی بیرل منافع بھی بڑھ جاتا ہے اور امریکی ڈالر کی کینیڈین معیشت میں لیکوئیڈیٹی مستحکم ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں کینیڈین ڈالر کی قدر میں اضافہ اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (AUDCAD) میں گراوٹ واقع ہوتی ہے۔

اس کے برعکس کروڈ آئل کی قیمتوں میں گراوٹ سے کینیڈا میں امریکی ڈالر کا Flow کم ہو جاتا ہےاور نتیجے کے طور پر امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی آتی ہے۔ شمالی امریکہ کی دونوں کرنسیز اور مارکیٹس اسی اصول کے تحت کام کرتی ہیں USDCAD پر دیگر واقعات بہت کم اثر انداز ہوتے ہیں کیونکہ دونوں اپنی ملکی کرنسیز کو کلیئرنس کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

USDCAD کا ٹیکنیکی جائزہ

کینیڈین ڈالر کے خلاف امریکی ڈالر بیئرش ریلی کو وسعت دیتے ہوئے 1.3400 کی سپورٹ پر آ گیا ہے۔ جس کے بریک ہونے پر بننے والا دباؤ 1.3340 اور 1.3240 کی طرف آنے کا باعث بن سکتا ہے۔ کیونکہ اگر 200 دنوں کی ٹرینڈ لائن کا جائزہ لیں تو 1.3400 ٹوٹنے سے بننے والے بیئرش چینل کی نچلی ترین سطح 1.3100 رہی ہے۔ یعنی 1.3340 اور 1.3240 پر اسے خاص سپورٹ نہیں ملتی۔

 

کینیڈین ڈالر

اوپر کی طرف بڑی مزاحمت 1.3640 ہے جسے عبور کرنے پر یہ Bullish ایریا میں داخل ہو جاتا ہے۔ جس سے اسکے لئے 1.3740 اور 1.3840 کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ پہلی مزاحمت سے نیچے 1.3520 پر سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو سکتے ہیں کیونکہ یہاں Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل ہو جائے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button