EURUSD کی قدر میں کمی، ڈالر کا جارحانہ انداز

امریکی سیشنز کے دوران EURUSD کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ فیڈ کے عہدیداروں کی طرف سے پالیسی ریٹ میں اضافہ جاری رکھنے کے بیان پر ڈالر جارحانہ انداز اختیار کر گیا ۔ فیڈرل ریزرو اٹلانٹا کے صدر اور مرکزی بورڈ کے عہدیداروں کی طرف سے معیشت اور افراط زر کے موضوع پر تقاریر کے دوران امریکہ میں کساد بازاری (Recession) کے قابو میں رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ تاہم اسے فیڈ کی موثر پالیسیوں اور مانیٹری پالیسی کی کامیابی قرار دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز فیڈ کے سربراہ جیروم پاول نے بھی انہیں خیالات کا اظہار کیا تھا۔ جس سے مارچ میں FOMC کی میٹنگ کے لئے پالیسی سازوں کی طرف سے شرح سود میں اضافے کا اشارہ مل رہا ہے۔ یورو اسوقت اپنی اسٹرینتھ سے زیادہ ڈالر کی اسٹرینتھ کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں یورو کیلئے ایسا کوئی مثبت ٹریگر موجود نہیں جو کہ اسکے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کو خریداری کی بڑی لہر پر آمادہ کر سکے۔ اس لئے یورپی کرنسی کے محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

امریکی ڈالر کے خلاف یورو (EURUSD) پیچیدہ Fibonacci لیول 61.8 کی ریٹریسمنٹ کی کوشش کر رہا ہے۔ 20SMA سے نیچے آنے پر اسوقت یہ نیوٹرل زون میں ہے۔ واضح رہے کہ 20 روزہ اسٹیٹک حرکاتی اوسط 1.0840 ہے۔ اسی طرح 100 روزہ Moving Average اسکی 200SMA سے اوپر آ گئی۔ دونوں ہی 1.0320 پر ہیں جو کہ یورو کا دسمبر 2022ء کا لیول ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز نیوٹرل سطح پر ہیں۔ قلیل المدتی بنیادوں پر 4 گھنٹوں کا ٹریڈنگ چارٹ نیچے کی طرف محدود رینج میں جاتا ہوا دکھائی دیا۔ دریں اثناء EURUSD کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) نمایاں گراوٹ سے 42 پر آ گیا۔ جو کہ مزید نیچے کے لیولز پر منتقلی کی علامت ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.0700, 1.0660 اور 1.0615 ہیں۔ تیسری سپورٹ مزید نیچے کے لیولز کیلئے بیئرش دباؤ کی لہر پیدا کریں گے۔ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0790, 1.0840 اور 1.0890 ہیں ۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز 45 فیصد Bullish اور 44 فیصد Bearish جبکہ 11 فیصد Sideways طرزعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز نیوٹرل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button