یورو کی بیئرش ریلی جاری، U.S Debit Ceiling اور ہفتہ وار لیبر ڈیٹا
یورو کی بیئرش ریلی آج مسلسل چوتھے روز بھی جاری ہے۔ U.S Debt Ceiling کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ EURUSD یورپی سیشنز کے دوران 1.0750 سے نیچے آ گیا ہے۔ مارکیٹس کم والیوم کے باعث محدود رینج اپنائے ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ آج Weekly Jobless Claims کا انتظار بھی مارکیٹ موڈ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
امریکی قرض کی حد پر پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال یورو پر کیا اثرات مرتب کر رہی ہے ؟
امریکی قرض کی حد پر مذاکرات بلانتیجہ ختم ہوئے ہیں۔ اگلے راؤنڈ کیلئے کوئی واضح اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ تاہم آج اسپیکر کیون میکارتھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کانگریس اور بائیڈن انتظامیہ ابھی تک ہونیوالے گفت و شنید کے دو ادوار میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے فریقین میں ڈیڈلاک موجود ہے۔ جسے دور کئے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔ اسپیکر سینیٹ نے کہا کہ کسی مشترکہ حل تک پہنچنے کیلئے فیڈرل گورنمنٹ کو مزید آپشنز دیئے جائیں گے جس کے لئے ان سے جلد ہی ملاقات کی جائے گی۔
دوسری طرف سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اپنے علیحدہ علیحدہ پریس ریلیز میں ریپبلکنز پر امریکی تاریخ کے اہم ترین ایشو کو سیاسی مراعات کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔ جینیٹ ییلین نے کہا کہ جزوی کی بجائے مکمل پیکیج دیا جائے۔
ادھر عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ڈیفالٹ خدشات کی وجہ سے امریکی کریڈٹ ریٹنگ کو AAA سے منفی کر دیا یے۔ جس سے عالمی مارکیٹس پر انتہائی منفی اثرات اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی اکثریت رسک فیکٹر کی بھانپتے ہوئے سائیڈ لائن ہو چکے ہیں۔ دیگر کرنسیز کی طرح یورو بھی اتار چڑھاؤ کا شکار نظر آ رہا ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر یورو کا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 30 سے نیچے آ گیا ہے جو کہ Oversold ایریا میں بیئرش ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ EURUSD اپنی 20 روزہ بلش موونگ ایوریج سے نیچے ہے۔ تاہم Descending Regression Channel سے قدرے اوپر ہے جس کی سطح 1.0670 ہے۔ اسکی موجودہ ٹرینڈ لائن کے پوائنٹس 1.0700 سے 1.0770 کے درمیان ہے۔ جبکہ یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کو بھی کھو چکا ہے جو 1.0800 پر ہے۔
نیچے کی طرف 1.0700 سے نیچے اسکی مضبوط سپورٹ 1.0670 ہے جسکے بریک ہونے پر یورو کی بیئرش ریلی رواں سال کی کم ترین سطح 1.0300 کی طرف وسعت اختیار کر سکتی ہے۔ جبکہ اس کے درمیان فوری سپورٹ کے لیولز 1.0550 اور 1.0450 ہیں
۔ اوپر کی طرف بھرپور اسٹرینتھ حاصل کرنے کے لئے 1.0800 پر 50 روزہ Moving Average عبور کرنا ضروری ہے۔ جس کے حصول سے یہ اوپر کے لیولز عبور کرنے کے لئے درکار مطلوبہ اسٹرینتھ حاصل کر لے گا کیونکہ اس زون میں سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی خریداری کا آغاز کر سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔