یورو کی قدر میں کمی، کمزور یورپی معاشی ڈیٹا

EURUSD اہم ترین نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا۔

یورو کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ توقعات سے کمزور یورپی معاشی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد EURUSD میں 1.0900 کی نفسیاتی سطح (Psychological Support) سے نیچے اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

یورو کی قدر میں کمی کے عوامل

آج اہم یورپی معاشی رپورٹس ریلیز کی گئین. جن میں Headline Inflation کی سطح دوبارہ بڑھتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ جرمنی اور یورو زون کی Business Confidence Report کے منفی اعداد و شمار سے یورپی کرنسی کی طلب (Demand) میں کمی آئی اور یہ 1.0850 سے نیچے رواں ماہ کی کم ترین سطح کے قریب آ گیا۔ جس کے بعد Manufacturing PMI Data سے بھی اسے کوئی سپورٹ نہ مل سکی۔

یورپی ادارہ شماریات کی پبلش کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index کا لیول 41 رہا ہے۔ جبکہ HCOB سروے میں 43.6 فیصد آیا ہے۔ یہ ریڈنگ مئی کی نسبت خاصی کم ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آج جاری ہونیوالے ڈیٹا کے بعد یورپی سینٹرل بینک (ECB) کی آئندہ میٹنگ میں 4.25 فیصد کیش ریٹس کا 15 فیصد تخمینہ زیرو پر آ گیا۔

انکے علاوہ امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے سربراہ جیروم پاول کی طرف سے دو روز قبل آئندہ ماہ معاشی صورتحال کے مطابق مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کے بیان سے افراط زر (Inflation) کا رسک فیکٹر واپس آتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور US Bonds Yields میں بحالی کی لہر نظر آ رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

یورو نے اپنے Ascending Regression Channel کی کم ترین سطح بریک کر دی ہے۔ جبکہ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 40 سے نیچے ہے جو کہ بیئرش مومینٹم جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہا ہے۔ اسے آخری بار 1.8900 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جو کہ Fibonacci کی 38.2 فیصد ریٹریسمنٹ سے اوپر ہے۔ اگر یہ یورو کیلئے مزاحمت ثابت ہوا تو 1.0900 کے قریب دوہری مزاحمتی شیلڈ بیئرش ریلی کو تقویت دینے کا باعث بن سکتا ہے۔

یورو کی Bullish Rally میں وقفہ، کمزور یورپی معاشی ڈیٹا

کیونکہ یہاں سے Rejection کی صورت میں 1.0850 سے نیچے کوئی بڑا سپورٹ لیول موجود نہیں ہے۔ تاہم 1.0820 پر اس کی 200 دنوں کی حرکاتی اوسط موجود ہے جو کہ اسوقت بیئرش ایریا کے درمیان میں موجود ہے۔ نیز یہ Fibo کا 50 فیصد بھی ہے۔

اوپر کی طرف 1.0900 کی نفسیاتی سطح ایک وسط مدتی ٹیکنیکی سپورٹ کا کردار بھی ادا کر رہی ہے۔ اس سے اوپر 1.0920 پر Fibonacci کی 23.6 فیصد اور 20SMA اسے بڑی مزاحمت کا روپ دے رہے ہیں۔ اسوقت مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ اس کا محور 1.0890 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button