یورو کی محدود رینج ، توقعات کے مطابق HICP Inflation Data

EURUSD اسوقت اپنی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

یورو کی محدود رینج میں ٹریڈ جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ توقعات کے مطابق HICP Inflation Report کا اجراء ہے۔ یورپی ایریا میں افراط زر کی سطح ایک سال کی کم ترین سطح 5.3 فیصد پر آ گئی ہے۔

EU HICP Inflation Report کی تفصیلات

یورپی محکمہ شماریات (Eurostat) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جولائی 2023ء میں 5.3 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ اتنی ہی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جون کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں Headline Inflation کی ریڈنگ 5.5 فیصد نوٹ کی گئی تھی۔ حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی شرح 5.5 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع شرح 5.4 فیصد تھی۔

ماہانہ افراط زر میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ جون میں یہ سطح منفی 0.1 فیصد تھی۔ اس طرح رپورٹ کو ملے جلے اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

محکمہ شماریات کا نوٹ اور یورو پر اثرات

اپنے خصوصی نوٹ میں کہا ہے کہ خطے میں افراط زر کی شرح بتدریج نیچے آ رہی ہے۔ تاہم بعض شعبوں میں یہ شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ جن میں ٹوبیکو ، سروسز اور انرجی شامل ہیں۔ ان تینوں پر پوری معیشت کا انحصار ہے۔ تاہم نان انرجی صنعتی اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس طرح ڈیٹا جاری ہونے کے بعد یورو کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ اسوقت یہ گذشتہ روز کی نسبت 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 1.10176 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے امریکی ڈالر کے خلاف یورو کے بلش مومینٹم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈیلی چارٹ میں ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اپنے وسطی پوائنٹس سے اوپر ہیں۔ ان میں ڈائریکشنل اسٹرینتھ کی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن اسکے علاوہ یہ اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے بھی نیچے آ گیا ہے جو کہ اسے اوپر کے لیولز پر جانے کیلئے اسٹرینتھ مہیا کر رہی تھی۔ مثبت لیولز پر یورو اپنی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے اوپر ہے جسکا نقطہ 1.1000 پر ہے۔

یورو کی محدود رینج ، توقعات کے مطابق HICP Inflation Data

گذشتہ 4 گھنٹوں کے دوران یورو اپنے نفسیاتی لیول کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسکا منظر نامہ منفی اور بیئرش جھکاؤ (Bias) پرنٹ کر رہے ہیں۔ مزید برآں یہ موجودہ ٹرینڈ پر 100 اور 200 روزہ ایوریجز سے نیچے آ سکتا ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 1.1000 , 1.0965 اور 1.0920 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.1065 , 1.1105 اور 1.1150 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 1.1300 کا دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ جبکہ تیسرا سپورٹ لیول بریک ہونے پر اسکے Bearish Regression Channel کا آغاز ہو جائے ھا جسکی کا اختتامی پوائنٹ 1.0850 تک آ جاتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button