یورو، پاؤنڈ اور فرانک میں تیزی، امریکی ڈالر بیک فٹ پر

یورو، پاؤنڈ اور فرانک کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جبکہ ان کے مقابلے میں امریکی ڈالر بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے۔ امریکی فوریکس سیشنز کے دوران دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ EURUSD آج گذشتہ 13 ماہ کی بلند ترین سطح 1.1000 پر آ گیا۔

تاہم امریکی ڈالر کی اپنی قدر بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس سے یورو دوبارہ 1.1050 پر آ گیا۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) اپنا Bullish مومینٹم برقرار رکھتے ہوئے 1.2500 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USDCHF) 0.09 فیصد کمی سے 0.8910 کی سطح پر اس اہم نفسیاتی سپورٹ کا دفاع کر رہا ہے۔

 

یورو پر امریکی اسٹاک ارننگز کے  اثرات

 

آج امریکی ٹیکنالوجی ارننگز کی رپورٹس ریلیز کی گئیں۔ ٹیکنالوجی کے دنیا کے بڑے نام مائیکروسوفٹ اور ایلفابیٹ (گوگل کی انتظامی کمپنی) کے شاندار معاشی نتائج سے دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا۔ جبکہ ڈالر انڈیکس میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

 

واضح رہے کہ یہ مائیکروسوفٹ کی 2022ء کے آخری کوارٹر کے معاشی نتائج ہیں جن کے مطابق اسکی مجموعی آمدنی میں 52 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ دوسری طرف گوگل کی انتظامی کمپنی ایلفابیٹ (ALPHA) نے رواں سال کے پہلے کوارٹر کے نتائج بھی توقعات سے زیادہ مثبت رہے اور 69 ارب ڈالر کا ریونیو رپورٹ کیا گیا ۔ U.S Stocks Earnings ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ واقع ہوئی۔ جبکہ اسکے مقابلے میں یورپی کرنسیز جارحانہ انداز اختیار کر گئیں۔

یورو تمام Moving Averages سے اوپر

آج یورو اپنی تمام Moving Averages سے اوپر 1.1100 کی سطح پر ایک نئی ٹرینڈ لائن اختیار کرتا ہوا دیکھا گیا۔ تاہم امریکی ڈالر کی بحالی کیلئے کوششوں سے یہ دوبارہ 1.1050 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز محدود رینج میں ٹریڈ جاری رہنے اور 1.1000 کے نفسیاتی مارک سے اوپر مستحکم رہنے کی پیشگوئی کر رہے پیں۔

 

مومینٹم انڈیکیٹرز اسے Bullish Bias جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.1030, 1.0985 اور 1.0930 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 1.1075, 1.1120 اور 1.1165 ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ Bullish Momentum جاری رکھے ہوئے

امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) اپنا Bullish Momentum جاری رکھے ہوئے 1.2500 کے قریب اس سطح کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ U.S Durable Goods کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سے بھی امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا۔

 

 

آج GBPUSD اپنی 20، 50 اور 100 روزہ Moving Averages کو 1.2420 اور 1.2430 کے درمیان عبور کرتے ہوئے 1.2470 کی سپورٹ کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ جس سے اوپر 1.2500 کا نفسیاتی ہدف اور 1.2550 کی اہم مزاحمتی حد (Resistance Level) ہے۔ نیچے کی طرف اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) 1.2400 ہے۔ جبکہ اس سے نیچے 1.2350 اور 1.2320 کے سپورٹ لیولز ہیں

سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی بیئرش ریلی

آج Swiss Bank Deposits Report کے مثبت اعداد و شمار سے سوئس فرانک کو سپورٹ حاصل ہوئی۔ جبکہ اس کے خلاف امریکی ڈالر (USDCHF) بیئرش ٹرینڈ جاری رکھے ہوئے 0.9000 کے اہم نفسیاتی ہدف سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button