یورو کی قدر میں بحالی، US Bonds Yields میں کمی

یورو کی قدر میں بحالی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس کی بنیادی وجہ US Bonds Yields میں ہونیوالی کمی ہے۔ امریکی ڈالر کی کمزوری سے ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے یورو دوبارہ 1.1000 کے قریب پہنچ گیا ہے

یورو کی قدر میں تیزی کا بنیادی جائزہ

آج ایشیائی سیشن سے ہی امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) کی گراوٹ کا تسلسل جاری رہا اور یورپی سیشنز کے دوران ریلیز ہونیوالے EU Harmonized Index of Consumer Prices یعنی سالانہ HICP اضافے کے ساتھ 7 فیصد کی سطح پر آ گیا۔ تاہم ماہانہ ریڈنگ 1 فیصد رہی جبکہ گذشتہ ماہ یہ 1.3 فیصد تھی مزید برآں جرمن ریٹیل سیلز رپورٹ کے منفی اعداد و شمار سے یورو مزید بیک فٹ پر آ گیا۔

اسی دوران یورپی سینٹرل بینک کے پبلش کردہ Bank Lending Survey میں قرض حاصل کرنے کیلئے دی جانیوالی درخواستوں میں 38 فیصد کمی سے مارکیٹ کا منظر نامہ مزید منفی ہوا۔ ایسے میں فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی کا انتظار کرتے امریکی ڈالر انڈیکس میں کمی واقع ہوئی۔ 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields گراوٹ کے ساتھ 3.54 اور 2 سالہ ییلڈز 4.13 فیصد ہر ریکارڈ کی گئیں۔ جس سے امریکی ڈالر کی مدمقابل کرنسیز نے یوٹرن لیا اور اسے واپس دفاعی پوزیشن پر لانے میں کامیاب ہو گئیں۔

Jolts Jobs opening کے اثرات

امریکی سیشنز کے دوران پبلش کی جانیوالی Jolts Jobs Opening کے توقعات سے کم اعداد و شمار سے امریکی ڈالر مکمل طور پر آج کی Gains کھو کر دفاعی انداز اختیار کر گیا۔ واضح رہے کہ رپورٹ میں 9.59 ملیئن ملازمتوں کا اجراء سامنے آیا ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 9.775 کی تھیں جس سے امریکی لیبر مارکیٹ پر افراط زر (Inflation) کا دباؤ ظاہر ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ کمی ٹرانسپورٹیشن، ویئر ہاؤسنگ اور یوٹیلیٹیز میں ہوئی۔ جن میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 44 ہزار ملازمتیں ختم ہوئیں ہیں۔ جبکہ Food and Accommodation اس سے بھی زیادہ بڑی صورتحال میں رہے۔ جن میں 1 لاکھ 78 ہزار افراد اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی اور یورو دوبارہ نفسیاتی مارک 1.1000 کے قریب پہنچ گیا۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی چارٹ کا مشاہدہ کریں تو اگرچہ مثبت ٹریگرز کے زیر اثر EURUSD کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اسوقت بھی یہ بیئرش جھکاؤ (Bias) اور بغیر ڈائریکشن کے ٹریڈ کر رہا ہے۔ کیونکہ 20 روزہ اوسط بالکل ہموار ہے جبکہ طویل المدتی Moving Averages اس سے نیچے ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Sell On Strength کی ایڈوائس دے رہے ہیں اور مومینٹم انڈیکیٹرز بھی منفی زون میں موجود ہیں۔

 

اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت اپنے Oversold ایریا 52 میں نظر آ رہا ہے۔ جس سے ٹیکنیکی ری-باؤنڈ کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ 100 روزہ موونگ ایوریج مزاحمتی لیول پر موجود ہے۔ جبکہ 20 روزہ ٹرینڈ لائن اس سے اوپر ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1.0950, 1.0910 اور 1.0860 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.1000, 1.1045 اور 1.1100 ہیں۔ امریکی اور یورپی مانیٹری پالیسیز کے اعلان تک مارکیٹ کا محتاط انداز جاری رہنے کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button