EURUSD کی Eurozone CPI Report ریلیز کئے جانے کے بعد قدر میں بحالی.

Slower Headline and Core CPI Boost Investor Confidence in European Economy

آج Eurozone CPI Report جاری ہونے کے بعد EURUSD اپنی قدر بحال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ رپورٹ میںConsumer Price Index کے اعداد و شمار توقعات کے مطابق رہے. جس کی وجہ سے یورپی سرمایہ کار یورو خریدتے ہوئے نظر آئے۔ اس کے نتیجے میں Euro کی طلب میں اضافہ ہوا اور اسکی قدر اہم نفسیاتی ہدف سے اوپر ٹریڈ کرتی ہوئی نظر آئی۔

خلاصه.

  • Eurozone CPI Report کے اعداد و شمار توقعات کے مطابق رہے۔

  • Headline Inflation کی شرح 1.9% رہی، جو اپریل سے کم ہے۔

  • Core CPI کی شرح 2.4% ریکارڈ ہوئی، جو مارکیٹ کی توقعات سے کم ہے۔

  • کم افراطِ زر سے European Economy کی بہتری کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

  • Germany کی معیشت Recession سے نکل رہی ہے لیکن ابھی بھی کمزور ہے۔

  • France, Spain اور Italy نے Energy Crisis پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔

  • امکان ہے کہ European Central Bank آئندہ بھی پالیسی ریٹس کم کرے گا۔

  • EURUSD اس رپورٹ کے بعد 1.1400 کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Eurozone CPI Report کی تفصیلات

European Statistics Bureau کے مطابق Headline Inflation کی سالانہ شرح 1.9 فیصد رہی. جو اپریل کی 2.5 فیصد کی سطح سے حیرت انگیز طور پر کم رہی ۔  تاہم ماہرین اس صورتحال کو ایک Inflationary Shock قرار دے رہے ہیں ۔

اسی طرح، Core CPI کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی. جو 2.5 فیصد کی مارکیٹ توقعات کے مقابلے میں کم تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ یورپی خطے میں Inflation اپنی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جو کہ اس سے پہلے فروری 2022 میں ریکارڈ کی گئی تھی.

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ European Economy کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے. اور اگر مہنگائی کی کمی کا تسلسل برقرار رہا، تو ECB کی Monetary Policy متاثر ہو سکتی ہے۔ یورپی معیشت میں بہتری کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر توانائی کی قیمتوں میں استحکام رہے۔

جرمنی کی معیشت اور یورپی کرنسی

یورپ کی سب سے بڑی معیشت Germany اس وقت Recession سے باہر آ رہی ہے ہے. لیکن اس کے باوجود European Common Currency کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا۔ دوسری طرف، France, Spain اور Italy نے Energy Crisis پر کسی حد تک قابو پا لیا ہے. جو یورپی معیشت کے لیے مثبت خبر سمجھی جا رہی ہے۔

اس رپورٹ کے بعد امکان ہے کہ European Central Bank آئندہ ماہ بھی Policy Rates میں کمی کا سلسلہ جاری رکھے گا. اگرچہ German Economic Crisis ابھی بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔

EURUSD پر اثرات

EURUSD کی ٹریڈنگ آج رEurozone CPI Report کے بعد محدود دائرے میں رہی. اور اس وقت 1.1500 کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے۔ تکنیکی تجزیہ کے مطابق، Euro اپنی تمام Moving Averages سے اب بھی اوپر ہے.  جبکہ Relative Strength Index (RSI) 50 کے قریب ہے، جو Oversold Conditions کی نشاندہی کر رہا ہے۔

Eurozone CPI Report کے اعداد و شمار توقعات کے مطابق  رہے، لیکن اس کے باوجود یورپی معیشت کو درپیش چیلنجز برقرار ہیں۔ European Central Bank کی آئندہ پالیسی اہم ہوگی، اور سرمایہ کار اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ آیا شرح سود میں مزید کمی کی جائے گی یا نہیں۔

Source: https://ec.europa.eu/eurostat

EURUSD as on 18th June 2025 during European FX Sessions
EURUSD as on 18th June 2025 during European FX Sessions

Detailed European Inflation Report: https://ec.europa.eu/eurostat/databrowser/bookmark/4ad27e6f-358a-4a3d-82a0-587d69a833eb?lang=en

کنزیومر پرائس انڈیکس کیا ہے؟

کنزیومر پرائس انڈیکس یا قیمت صارف انڈیکس ایک پیمانہ ہے جو روزمرہ اشیاء اور خدمات کی اوسط قیمتوں میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے مہنگائی کی رفتار کا پتا چلتا ہے کہ کسی ملک یا خطے میں قیمتیں کس رفتار سے بڑھ رہی ہیں۔

یورو زون کی قیمت صارف رپورٹ یورپی معیشت دکھاتی ہے؟

یورو زون کی قیمت صارف رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یورپ میں مہنگائی کی صورتحال کیسی ہے۔ اگر قیمتوں میں اضافہ کم ہو تو یہ معیشت کی بہتری کا اشارہ دیتا ہے جبکہ زیادہ اضافہ معیشت پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

ہیڈ لائن انفلیشن اور بنیادی انفلیشن میں کیا فرق ہے؟

ہیڈ لائن انفلیشن وہ شرح ہے جس میں تمام اشیاء بشمول خوراک اور توانائی شامل ہوتی ہیں۔ بنیادی انفلیشن میں خوراک اور توانائی جیسی غیر مستحکم اشیاء کو نکال دیا جاتا ہے تاکہ اصل قیمتوں کا رجحان سمجھا جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button