EURUSD میں مندی ، توقعات سے مثبت US GDP Report جاری.

Upbeat US National Income raised demand for US Dollar, other Currencies plunged

US GDP Report جاری کر دی گئی. جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر Dollar Index میں تیزی جبکہ EURUSD سمیت دیگر تمام Currencies میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے.

US GDP Report کی تفصیلات

US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں GDP کی متوقع شرح 3.2 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 3.0 فیصد پیشگوئی کر رہے  تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دو ہفتے قبل جاری ہونیوالی پہلی ریڈنگ  کے ساتھ کریں تو اسکی سطح 2.8 فیصد رہی تھی  . اگر رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ  اور Inflation  میں کمی ظاہر ہو رہی ہے .

GDP Deflator میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا.  اسکی سطح 3.3 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 3.2 تھیں.

معاشی ماہرین کے مطابق ڈیٹا جاری ہونے کے بعد FOMC کی ستمبر میٹنگ میں Rates Cut Policy کے معاملے پر بے یقینی میں اضافہ ہوا. یہی وہ پہلو ہے جس سے US Dollar سپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا. جبکہ دیگر کرنسیز بیک فٹ پر آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.

EURUSD  کا ردعمل.

US FX Sessions کے دوران Euro to USD دفاعی انداز اختیار کر گیا. جس کے بعد یہ 1.1100 کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . 

EURUSD 29TH August 2024
EURUSD 29TH August 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button