EURUSD میں مندی، Markets میں محتاط انداز برقرار.

n the absence of High Tier Macroeconomic data, the negative shift seen in risk Factor

پچھلے ہفتے کے اختتام پر EURUSD میں جو مندی کی لہر آئی تھی. وہ آج بھی برقرار رہی. اور یہ  منفی انداز میں ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ سوموار کو Markets  اختتام پر Euro تقریباً 1.1050 کے قریب مستحکم رہا، لیکن آج سرمایہ کار اس ہفتے کے اہم واقعات سے قبل محتاط ہو گئے ہیں.

EURUSD میں مندی کی وجوہات.

گزشتہ روز US Bonds Yields میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے Dollar  نے دوسری Currencies پر دباؤ برقرار رکھا۔ حالانکہ US FX Sessions کے دوران Risk off Trend  نے ڈالر کی مضبوطی کو محدود رکھا. پھر بھی Euro to Dollar  نے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 0.5% کی مندی کا سامنا کیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق، آج  US Economic Calendar پر کوئی اہم Macro Economic Data جاری نہیں ہوگا. جو US Dollar Index  پر اثر انداز ہو سکے۔ اس لیے سرمایہ کار Risk Factor پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ اس وقت US Stock Indexes دن کے دوران قدرے اتار چڑھاؤ کے شکار نظر آ رہے ہیں  ۔ اگر Safe Heaven کے سرمایہ کار دوبارہ Markets کا رخ کرتے ہیں  تو European Currency کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

بہر حال، سرمایہ کار اس ہفتے کے آخر میں US Consumer Price Index اور European Central Bank کی پالیسی کا اعلان ہونے تک سائیڈ لائن ہو سکتے ہیں۔

EURUSD کی حالیہ صورتحال مندی کے دباؤ کی عکاسی کر رہی ہے. اور سرمایہ کاروں کو اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آنے والے Economic Decisions اور Technical Levels کے ساتھ Markets کا ردعمل کیا ہو گا۔ موجودہ حالات میں، احتیاط برتنے اور مارکیٹ کی تبدیلیوں کے مطابق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے. تا کہ ممکنہ نقصانات سے بچا اور آئندہ دنوں میں بہتر مواقع سے ایڈوانٹیج حاصل کیا جا سکے.

تکنیکی تجزیہ.

4 گھنٹوں کی چارٹ پر Relative Strength Index بھی  40 سے نیچے رہا.  اور یورو  20، 50 اور 100 پیریڈ کی Simple Moving Averages سے کافی نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.

تکنیکی سطح پر، حالیہ اپ ٹرینڈ  Fibonacci کی 38.2% ریٹریسمنٹ 1.1040 پر فوری سپورٹ  فراہم کر سکتی ہے۔ اگر یہ لیول بریک ہو گیا  تو 1.1000-1.0990 پڑ Fibonacci کی  50% ریٹریسمنٹ اور نفسیاتی سطح. جبکہ 200SMA بیئرز کا اگلا  ہدف ہو سکتا ہے، اس سے نیچے  1.0940  61.8% ریٹریسمنٹ آخری مضبوط سپورٹ ہے . جس سے نیچے اسکا Bearish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے

اوپر کی طرف، پہلی مزاحمتی سطح  1.1070 ، جو کہ 20 روزہ Simple Moving Average سے اوپر پہلا مستحکم لیول ہے . جس کے بعد 1.1105 پر بلز کو متحرک کر سکتا ہے .

EURUSD as on 10th September 2024
EURUSD as on 10th September 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button