EURUSD کی قدر میں گراوٹ، امریکی NFP کے اثرات

EURUSD کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ توقعات سے مثبت امریکی NFP کا اجراء ہے جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ مدت کی U.S Bond Yields میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یورو نفسیاتی ہدف 1.1000 سے نیچے آ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں اگرچہ اسوقت امریکی ڈالر یورپی کرنسی سے اپنے کھوئے ہوئے لیولز واپس حاصل کر رہا ہے تاہم ایک محدود اصلاح (Correction) کے بعد Bullish Bias. جاری رکھے گا کیونکہ مارکیٹ موڈ متعین کرنیوالے تمام عوامل یورو کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

EURUSD پر امریکی نان فارم پے رول ڈیٹا کے اثرات

امریکی نان فارم پے رول رپورٹ کے اعداد و شمار توقعات سے انتہائی مثبت رہے۔ U.S Bureau of Labor Statistics کے پبلش کردہ ڈیٹا کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران لیبر مارکیٹ میں 2 لاکھ 53 ہزار ملازمتوں کا اجراء ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 80 ہزار کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔

اسکا تقابلہ مارچ کے ڈیٹا سے کریں تو گذشتہ رپورٹ میں نئے کانٹریکٹس کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار رہی تھی۔ شماریاتی بیورو کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح بھی کمی کے ساتھ 3.4 فیصد پر آ گئی ہے۔ جبکہ 3.5 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ فی گھنٹہ اجرت میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ رپورٹ میں یہ سطح 0.4 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق Active Participation کی شرح 62.6 فیصد رہی یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ مارکیٹ توقعات بھی اتنی ہی تھیں۔ صنعتی پیداواری شعبے (Manufacturing Sector) میں 11 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ، جس کی پیشگوئی 5 ہزار تھی۔ محکمہ شماریات کے مطابق گھریلو ملازمین کی تعداد می۔ 2 لاکھ 30 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا متوقع تعداد 1 لاکھ 60 ہزار تھی۔ رپورٹ سے بغیر سمت ٹریڈ کرتے ہوئے امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا۔

ٹیکنیکی جائزہ

امریکی ڈالر کے خلاف یورو اپنے طویل المدتی Regression Channel کی نچلی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جو کہ 1.0990 پر ہے۔ واضح رہے کہ یہاں پر یہ 20 روزہ Moving Average اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے بھی نیچے آ گیا ہے۔ تاہم یورو ابھی بھی اپنی طویل المدتی 50، 100 اور 200 روزہ موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس طرح طویل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز Bullish ہے۔

20SMA باقی تمام ٹرینڈ لائنز سے اوپر ہونے کی وجہ سے اگلے چند سیشنز کے دوران اصلاح (Correction) جاری رہ سکتی ہے۔ EURUSD اپنی 1.0800 کی سپورٹ اور نفسیاتی سطح (Psychological Level) بریک ہونے تک اوپر کے لیولز عبور کرنے کی اسٹرینتھ برقرار رکھے گا۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہاں سے کسی بھی وقت یہ واپس 20 روزہ حرکاتی اوسط کی طرف پلٹ سکتا ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 1.0850, 1.0830 اور 1.0770 ہیں۔ واضح رہے کہ تیسری سپورٹ بریک ہونے سے یہ بیئرش زون میں داخل ہو جائے گا۔ دوسری طرف اس کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0950, 1.1020 اور 1.1100 ہیں۔ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ سائیڈ لائن Bulls کی سپورٹ حاصل کر کے اوپر کے لیولز تک رسائی حاصل کر لے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button