EURUSD میں تیزی، کرسٹین لیگارڈ کا بیان
EURUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ کرسٹین لیگارڈ کا بیان ہے۔ یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ نے کہا کہ یورپی زون میں افراط زر تاریخی بلند ترین سطح پر ہے اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے طویل عرصہ درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پالیسی ساز اراکین اسے معمول پر لانے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی استعمال کرتے رہیں گے تا کہ یورپی شرح نمو (Growth rate) مثبت سمت میں جاری رکھی جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سوئس نیشنل بینک (SNB) سمیت تمام اسٹاک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں تا کہ لیکوئیڈیٹی کے مسائل حل کئے جا سکیں۔ ان کے بیان سے یورو دوبارہ جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 1.0700 سے اوپر آ گیا۔ آج دن بھر امریکی ڈالر کے خلاف یورو اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے دوران ملنے والی Gains یورپی سیشنز کے آغاز میں کھو گئیں۔ تاہم یورپی بینک کی سربراہ نے یورو کو دوبارہ مومینٹم حاصل کرنے میں مدد دی۔
فیڈرل ریزرو اور سوئس نیشنل بینک کے اقدامات
گذشتہ روز سوئس نیشنل بینک (SNB) کی ثالثی میں دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچے کریڈٹ سوئس بینک کی یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ کو 3 بلیئن فرانک میں ڈیل طے پا گئی۔ جس کے بعد عالمی نظام زر بکھرنے کے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی۔ اس اہم ترین ڈیل میں SNB کے علاوہ یورپی سنٹرل بینک (ECB), بینک آف انگلینڈ (BOE), بینک آف کینیڈا (BOC) ، بینک آف جاپان (BOJ) اور امریکی فیڈرل ریزرو (Fex) نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
فروخت کا معاہدہ طے ہا جانے کا امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین اور فیڈ کے سربراہ جیروم پاول نے خیر مقدم کیا ۔ بعد ازاں سربراہ فیڈرل ریزرو نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ دنیا کے تمام حلیف سینٹرل بینکس کے ساتھ رابطے میں ہیں تا کہ لیکوئیڈیٹی کے مسائل حل کئے جا سکیں اور عالمی معیشت کو کوئی شاک نہ پہنچے۔ ان کے بیان سے فوریکس مارکیٹ میں پہلے سے موجود بے یقینی میں اضافہ ہوا۔
ٹیکنیکی تجزیہ
یورو امریکی سیشنز (US Sessions) کے آغاز میں قدرے دباؤ میں رہا۔ تاہم اسکے بعد اسکی Bullish Rally بحال ہوتی ہوئی نظر آئی۔ اگر آج کے ٹریڈنگ چارٹ پر نظر ڈالیں تو 20SMA کی ٹرینڈ لائن میں Directional Strength کی کمی ہے۔ تاہم 100 روزہ حرکاتی اوسط کسی حد تک اوپر کی ریلی کو سپورٹ کر رہی ہے۔ چار گھنٹوں کا ٹرینڈ Bullish Side جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہا ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز محدود رینج میں پیشقدمی اور خریداری کی Direction دے رہے ہے
اس کے مومینٹم انڈیکیٹرز 40 فیصد Bullish اور 40 فیصد ہی Bearish اور 20 فیصد Sideways طرزعمل کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ EURUSD کے سپورٹ لیولز 1.0685, 1.0640 اور 1.0600 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0745, 1.0790 اور 1.0825 ہیں۔ تیسری حد عبور کرنے سے یہ Bullish Channel اختیار کر لے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔