EURUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، Germany میں Recession کی نئی لہر کا خدشہ.

Deutsche Bundesbank released forecast about falling Economy in largest European Economy

EURUSD  محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . آج Deutsche Bundesbank کے Research Wing کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں Europe کے سب سے بڑے ملک Germany میں Recession کی ایک نئی لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ریلیز ہونے والی  German Financial Reports گہرے Financial Crisis کی نشاندہی کر رہی ہیں

Deutsche Bundesbank کی رپورٹ ، Germany میں Recession کا خدشہ.

Germany کے Multinational Bank اور معاشی تحقیقاتی ادارے Deutsche Bundesbank نے اپنی رپورٹ میں Europe کی سب سے بڑی معیشت کے Technical Recession کا شکار ہونے کی پیشگوئی کی . 

ادارے نے اپنی رپورٹ کی بنیاد حالیہ عرصے کے دوران جاری ہونے والے ڈیٹا کو بنایا ہے . جس کے مطابق میں بڑھتی ہوئی Energy Prices ، اور Interest  میں اضافے کے علاوہ  German Exports کی طلب میں کمی کے پیش نظر 2023ء میں ملکی معیشت خطرناک حد تک سکڑتی ہوئی دیکھی گئی.

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 2022ء کے مقابلے میں گزشتہ سال Industrial Production میں 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ان کے مطابق  یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے سال کی آخری سہ ماہی میں خام ملکی پیداوار میں مجموعی طور پر 0.3 فیصد کمی ہوئی۔

Technical Recession کیسے کہتے ہیں؟

Technical Recession ایسی صورتحال کو کہا جاتا ہے جب مسلسل دو کوارٹرز کے دوران کسی ملک کی Gross Domestic Product بڑھنے کی بجائے کم ہو جائے ، اس اعتباز یہ مسلسل تین کوارٹرز کے دوران German GDP سکڑتا ہوا اور منفی شرح نمو ظاہر ہو رہا ہے . گزشتہ ماہ Federal Statistics Bureau نے خبردار کیا تھا کہ European Union کی یہ سب سے بڑی معیشت Technical Recession کی شکار ہو کر ڈوب رہی ہے.

پچھلے سال جہاں ایک طرف بڑھتی ہوئی Energy Prices کے باعث Germany کے  Manufacturing Sector میں مندی دیکھی گئی وہیں Berlin کے اہم ٹریڈ پارٹنر China میں یہاں بننے والی مصنوعات کی طلب میں کمی اور Europe میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے Interest Rate میں اضافہ ہوا۔ ان اسباب کی وجہ سے ملک کو اقتصادی دشواریوں کا سامنا رہا۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Euro کی طلب میں کمی واقع ہوئی جبکہ غیر یقینی صورتحال اور Inflationary Pressure کے رسک فیکٹر سے US Dollar کی خرید داری میں اضافہ ہوا.

EURUSD کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD   اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی  منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0760 کی نفسیاتی مزاحمت عبور کرنے  کی کوشش کر رہا ہے.

EURUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، Germany میں Recession کی نئی لہر کا خدشہ.
EURUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button