EURUSD کی قدر میں بحالی ، US CPI Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار جاری
Inflation Data raised uncertainty on Rates Cut Policy in FOMC Meeting
US CPI Report جاری کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر EURUSD میں بحالی دکھائی دے رہی ہے. Headline Inflation میں کمی سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut Policy شروع کئے جانے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی. علاوہ ازیں Core CPI کی سطح معمول پر آنے سے قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئیں. جس کا ایڈوانٹیج Euro سمیت تمام Currencies نے حاصل کیا.
US CPI Report کی تفصیلات ۔
Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 2.4 فیصد رہی. جبکہ مارکیٹ توقعات 2.6 فیصد کی تھیں ۔ Monthly Headline Inflation کی سطح 0.2 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات 0.3 فیصد تھیں . اس رپورٹ میں Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.3 فیصد رہی۔ جبکہ معاشی ماہرین بھی 3.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے.
خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران Food Items اور Energy Resources کی قیمتوں میں اضافے سے امریکہ میں Recession کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.
US CPI Report کسے کہتے ہیں اور اس سے کیا نتائج اخذ کئے جاتے ہیں۔؟
Consumer Price Index اہم ترین معاشی رپورٹ تصور کی جاتی ہے. جس سے صارفین کے لئے اشیاء اور خدمات کی ادا شدہ قیمتوں کی پیمائش کی جاتی ہے۔ یعنی سادہ الفاظ میں CPI عوامی سطح پر Food اور Fuels میں مہنگائی اور Headline Inflation کی شرح کو ظاہر کرتا ہے جس کی بنیاد پر Federal Reserve Open Market Committee کے پالیسی ساز ارکان Monetary Policy میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہیں۔
اس بار یہ رپورٹ اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے. کہ اس کے ممکنہ اثرات Federal Reserve کے Rates Cut Policy پر مرتب ہو سکتے ہیں ،
آج کی اس رپورٹ کی اہمیت یوں بھی بڑھ گئی ہے. کیونکہ US Presidential Elections کے بعد نو منتخب امریکی صدر Donald Trump کی پالیسیز کے حوالے سے انتہائی بے یقینی پائی جا رہی ہے. ایسے میں US Inflation Report مستقبل کی Monetary Policy کے حوالے سے اہم سگنلز دے سکتی ہے.
EURUSD کا ردعمل.
دو ماہ بعد Headline Inflation میں کمی سے آئندہ ماہ Monetary Policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی. جس کے نتیجے میں Euro سمیت دیگر کرنسیز کی قیمتوں میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے.
US FX Sessions کے آغاز پر European Common Currency نفسیاتی ہدف 1.0650 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔