EURUSD میں مندی، US Jobless Claims میں توقعات سے زیادہ اضافہ.

US Unemployment data shows Inflationary Pressure, surged demand for US Dollar

US Jobless Claims میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہونے کے بعد EURUSD میں مندی دکھائی دے رہی ہے. Unemployment in United States ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد مارکیٹ میں رسک فیکٹر بڑھ گیا. جس سے US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.

Unemployment میں اضافہ. US Dollar Index کی بحالی. 

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ڈیٹا میں Unemployment Claims کی تعداد دو لاکھ 23 ہزار رہی۔ جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2 لاکھ 20 ہزار کی توقع کر رہے ہیں۔ اگر  اس کا تقابلہ تقابلہ گذشتہ ہفتے سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 2 لاکھ 19 ہزار رہی تھی۔ 

دسمبر میں بیروزگار افراد کی تعداد 22 لاکھ 7 ہزار رہی۔ جو کہ کئی عشروں میں کسی ایک مہینے کی سب سے زیادہ تعداد ہے. خیال رہے کہ ماہانہ تخمینہ 18 لاکھ 82 ہزار  تھا. اس طرح آج ریلیز ہونیوالا ڈیٹا US Labor Market کی انتہائی منفی منظر کشی کرتے ہوئے  Recession کے خدشات میں اضافہ کر رہا ہے . جس کے باعث US Dollar Index میں بحالی کی لہر جاری ہے. 

ڈیٹا US Labor Market کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہا ہے؟

یہ صورتحال امریکی لیبر مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کر رہی ہے۔ US Labor Market کی یہ کمزوری معیشت میں Recession کے خدشات پیدا کر رہی ہے۔ بیروزگاری کی اس بلند سطح کے باعث سرمایہ کاروں میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے. جس سے Financial Markets پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

معاشی غیر یقینی کے باوجود، US Dollar کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے. کہ سرمایہ کار خطرے سے بچنے کے لیے Safe Haven کرنسی کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ US Dollar Index میں بحالی کی لہر جاری ہے۔

یہ ڈیٹا امریکی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ بڑھتی ہوئی Unemployment اور Recession کے امکانات معیشت کے دیگر شعبوں پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تو US Economy کو بحال کرنا ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

US Jobless Claims میں حالیہ اضافہ امریکی معیشت کی نازک صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ڈیٹا نہ صرف Unemployment کی بڑھتی ہوئی شرح کو ظاہر کرتا ہے بلکہ US Economy پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔

EURUSD کا تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر ہے  RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تاہم  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0870 کیلئے اسٹرینتھ جمع کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے.

EURUSD as on 23rd January 2025 during US Sessions
EURUSD as on 23rd January 2025 during US Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button