EURUSD میں 1.0700 سے نیچے مندی، US GDP پہلے کوارٹر میں 1.6 فیصد پر آ گیا
Downbeat US National Income raised demand for US Dollar, other Currencies plunged
EURUSD میں 1.0700 سے نیچے مندی جاری ہے . جس کی بنیادی وجہ US GDP کا پہلے کوارٹر میں 3.2 فیصد پر آنا ہے . واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق National Income توقعات سے کم رہی ہے . تاہم اسکا سب سے منفی پہلو Personal Expenditure Index میں ہونے والا اضافہ ہے . جس سے Rate Cut Policy کے امکانات میں کمی آئی ہے.
US GDP Report کی تفصیلات
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے پہلے کوارٹر میں GDP کی شرح 1.6 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.4 فیصد پیشگوئی کر رہے تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دو ہفتے قبل جاری ہونیوالی پہلی ریڈنگ کے ساتھ کریں تو اسکی سطح 2.1 فیصد ہی رہی . اگر رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں کمی اور Inflation میں اضافہ ظاہر ہو رہی ہے .
GDP Deflator میں کمی واقع ہوئی ہے اسکی سطح 3.1 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 3.2 تھیں.
EURUSD کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے EURUSD ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے نیچے ہے جبکہ اسکا RSI بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تاہم تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0700 کیلئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔