EURUSD کی قدر 1.0900 کے قریب مستحکم، ECB Monetary Policy کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط

Euro got acceleration from FOMC Rate Cut announcement yesternight

EURUSD کی قدر 1.0900 کے قریب مستحکم  ہے. ECB Monetary Policy کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. خیال رہے کہ گزشتہ رات FOMC Rate Cut announcement  اور جیروم پاول کی پریس کانفرنس سے European Currency کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

ECB Monetary Policy سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

آج European Central Bank رواں سال کی آخری Monetary Policy کا اعلان کرنے جا رہا ہے ، معاشی ماہرین  Interest Rate موجودہ سطح پر طویل عرصے کے لئے برقرار رہنے کی توقع کر رہے ہیں . لیکن Credit Suisse نے پیشگوئی کی ہے کہ جیروم پاول کی طرح کرسٹین لگارڈ بھی Rates Cut Program کا اعلان کر کے سرپرائز دے سکتی ہیں .

Multinational تحقیقاتی ادارے Citi نے مطابق اگرچہ ECB کا فیصلہ FOMC سے مختلف نہیں ہو گا . تاہم Euro Zone میں Inflation کی صورتحال United States سے مختلف ہے . اور خطّے کے حالات Policy Rates بلند سطح پر طویل عرصے کے لئے ہولڈ کئے جانے کے متقاضی ہیں. جبکہ ان میں کمی کے نتیجے میں Recession کی بڑی لہر آ سکتی ہے.

اس اہم اعلان کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے نئی پوزیشنز لینے سے گریزاں دکھائی دے رہے ہیں . مارکیٹ پلیئرز ECB Press Release سے زیادہ کرسٹین لیگآرڈ کی پریس کانفرنس کا انتظار کر رہے ہیں .

FOMC Monetary Policy کا اعلان. Policy Rates بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

FOMC Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ، طویل عرصے تک بلند Interest Rates قائم نہیں رکھے جائیں گے ، پاول

Fed کی جانب سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کم ہوتی ہوئی Headline Inflation اور Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. علاوہ ازیں اکثریتی ممبران کی رائے کے مطابق Growth Rates میں اضافے کیلئے آئندہ سال سے Policy Rates میں مرحلہ وار کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.6 فیصد رکھی گئی ہے . 

جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے EURUSD پر اثرات.

Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کا دفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی . جیروم پاول نے 1970 کی دہائی میں اپنائی گئی سخت Monetary Policy کے منفی نتائج کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے تک بلند Rates برقرار رکھنے کی غلطی نہیں دوہرائیں گے .

جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد US Dollar Index میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکا ایڈوانٹیج Euro اور دیگر کرنسیز  نے حاصل کیا.

EURUSD کا تکنیکی تجزیہ.

European Sessions کے آغاز پر 70 سے اوپر نظر آنیوالا Relative Strength Index بعد ازاں 4 گھنٹوں کے Trading Chart پر اسکے قریب آ گیا ہے ، جس سے Bullish Rally میں کمی کی نشاندہی ہو رہی ہے . اس سے یہ بھی اشارہ مل رہا ہے کہ یہاں سے اوپر کے لیولز پر جانے کے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل کرنے کے لئے محدود پیمانے پر Technical Correction ہو سکتی ہے .

EURUSD
EURUSD

Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹرسمنٹ موجودہ سطح کے بالکل قریب موجود ہے . جسے حاصل کرنے کے بعد یہ 1.0960 سے اوپر کی طرف پیشقدمی کر سکتا ہے ، اور وہاں سے یہ 1.1000 کے نفسیاتی ہدف عبور کرنے کے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا.

نیچے کی طرف پہلی مضبوط سپورٹ 1.0860 ہے جو کہ اسکی 20 روزہ Simple Moving Average اور Bullish Chanel کا اختتامی سرا بھی ہے . جبکہ اسے بریک کرنے کے بعد دوسری بڑی سپورٹ 1.0830 ہے. یاد رہے کہ یہ اسکی طویل المدتی 200 روزہ SMA بھی ہے ، یہاں سے نیچے بننے والا Bearish Pressure اسے 1.0730 کی طرف دھکیل دے گا. 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button