EURUSD کی محدود رینج ، US CPI Report کے توقعات کے مطابق اعداد و شمار جاری

Inflation Data raised uncertainty on Rates Cut Policy in FOMC Meeting

US CPI Report جاری کر دی گئی. جس کے توقعات کے مطابق  اعداد و شمار سامنے آنے پر EURUSD محدود رینج اختیار کر گیا  ہے. Headline Inflation مستحکم رہنے سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut Policy شروع کئے جانے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی. علاوہ ازیں  Core CPI کی سطح معمول پر آنے سے قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئیں. جسکے منفی اثرات Euro اور دیگر Currencies پر مرتب ہوئے.

US CPI Report کی تفصیلات ۔

 Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 2.7 فیصد رہی. جبکہ مارکیٹ توقعات بھی اتنی ہی تھیں ۔ Monthly Headline Inflation کی سطح  03 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات 0.3 فیصد کی ہی تھیں . اس رپورٹ میں  Core CPI کی سالانہ ریڈنگ توقعات کے مطابق 3.3 فیصد رہی۔ .

US CPI Report as on 11th December 2024
US CPI Report as on 11th December 2024

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے  دوران  Food Items اور Energy Resources کی قیمتوں میں اضافے سے امریکہ میں Recession کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.

US CPI Report کسے کہتے ہیں اور اس سے کیا نتائج اخذ کئے جاتے ہیں۔؟

Consumer Price Index اہم ترین معاشی رپورٹ تصور کی جاتی ہے. جس سے صارفین کے لئے اشیاء اور خدمات کی ادا شدہ قیمتوں کی پیمائش کی جاتی ہے۔ یعنی سادہ الفاظ میں CPI عوامی سطح پر Food اور Fuels میں مہنگائی اور Headline Inflation کی شرح کو ظاہر کرتا ہے جس کی بنیاد پر Federal Reserve Open Market Committee کے پالیسی ساز ارکان Monetary Policy میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہیں۔

اس بار یہ رپورٹ اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے. کہ اس کے ممکنہ اثرات Federal Reserve کے Rates Cut Policy پر مرتب ہو سکتے ہیں ،

آج کی اس رپورٹ کی اہمیت یوں بھی بڑھ  گئی ہے. کیونکہ US Presidential Elections کے بعد نو منتخب امریکی صدر Donald Trump کی پالیسیز کے  حوالے سے انتہائی بے یقینی پائی جا رہی ہے. ایسے میں US Inflation Report مستقبل کی Monetary Policy کے حوالے سے اہم سگنلز دے سکتی ہے.

EURUSD کا ردعمل.

دو ماہ بعد Headline Inflation میں اضافے  سے رواں ماہ  Monetary Policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی. جس کے نتیجے میں Euro سمیت دیگر کرنسیز کی قیمتوں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے.

US FX Sessions کے آغاز پر European Common Currency نفسیاتی ہدف 1.0500 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے. 

EURUSD as on 11th December 2024
EURUSD as on 11th December 2024

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button