EURUSD محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے، EU Sentix Data ریلیز

EURUSD محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ EU Sentix Data کے منفی اعداد و شمار یورو کی Bullish Rally کو سپورٹ دینے میں ناکام رہے۔ دوسری طرف محتاط سرمایہ کار امریکی لون آفیسر سروے کا محتاط جائزہ لے رہے ہیں۔

EURUSD پر یورپی رپورٹس کے اثرات

آج یورپی سیشنز کا آغاز German Industrial Production Report کے اجراء سے ہوا جس کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران صنعتی پیداوار میں 3.4 فیصد کمی واقع ہوئی ۔ اسکے بعد EU Sentix Data ریلیز کیا گیا۔ سروے کے اعداد و شمار مارکیٹ توقعات سے انتہائی منفی رہے۔ یورپی ایریا میں Business Confidence کی سطح منفی 13.1 فیصد رہی۔

اسکے باوجود یورو میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں نہیں آئی۔ جس کی وجہ یورپی سینٹرل بینک (ECB) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کا افراط زر کنٹرول کرنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا بیان ہے۔ جس سے یورو اپنی Gains بچانے میں کامیاب رہا۔ اپنے بیان میں سربراہ یورپی بینک نے مزید کہا کہ افراط زر کنٹرول کئے بغیر ٹرمینل ریٹس کم کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

نیویارک فیڈ سروے کے مثبت اعداد و شمار

نیویارک فیڈ سروے ریلیز کر دیا گیا ۔ جس کے مطابق سالانہ افراط زر 4.4 فیصد رہی ہے۔ جبکہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 4.7 فیصد تھی۔ اس طرح امریکی ڈالر بھی ڈیٹا سے سپورٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ کیونکہ فیڈ انفلیشن سروے ممکنہ طور پر FOMC کے ریٹس سائیکل کو معطل کرنے کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔ تاہم 3 سالہ افراط زر 2.9 اور 5 سالہ انفلیشن 2.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ فیڈرل ریزرو کا ہدف 2 فیصد یے۔ جس سے سخت مانیٹری پالیسی ایک خاص لیول تک برقرار رکھنے کے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

امریکی بینکنگ اور کریڈٹ سیلنگ کرائسز۔

حالیہ دنوں میں فرسٹ ریپبلک بینک مبینہ طور پر دیوالیہ ہونے سے مارکیٹس میں عالمی نظام زر کے بارے میں شکوک و شبہات اور افواہوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے یہ رسک فیکٹر بھی مارکیٹ میں کم والیوم کا ذمہ دار ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اسوقت اصلاح (Correction) کے فیز میں داخل ہو گیا ہے۔ لیکن طویل المدتی Bullish Bias اس وقت بھی جاری ہے۔ یورو کا منظرنامہ 1.0980 بریک ہونے تک Bullish ہی رہے گا۔ ڈیلی چارٹ پر خریدار Bullish 20SMA کے قریب اسے نیچے جانے سے روکے ہوئے ہیں۔ یہ قلیل المدتی حرکاتی اوسط طویل 50, 100 اور 200 دنوں کی موونگ ایوریجز سے اوپر ہے۔ تاہم ٹیکنیکی انڈیکیٹرز ڈائریکشن کے بغیر نظر آ رہے ہیں۔

 

مستقبل قریب میں 4 گھنٹوں کے چارٹ پر Bullish ریلی محدود رینج اختیار کر رہی ہے۔ 100 روزہ ٹرینڈ لائن بھی بغیر سمت کے موجود ہے۔ اور 1.1000 کے قریب آ گئی ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اپنا رخ جنوب کی طرف کئے ہوئے ہیں۔ یعنی نیچے کی طرف سلوپ بنا رہی ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بالکل نیوٹرل ہے۔ اس طرح 1.0985 کی سطح سے نیچے بیئرش زون شروع ہو جائے گا۔ تاہم 1.0940 کے قریب خریدار دوبارہ متوجہ ہو جائیں گے۔

اسکے سپورٹ لیولز 1.0985, 1.0940 اور 1.0890 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.1060, 1.1100 اور 1.1160 ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button