EURUSD میں یورپی اور امریکی معاشی رپورٹس سے تیزی

معاشی رپورٹس سے EURUSD کی قدر میں تیزی

امریکی FOMC کے اعلان سے پہلے یورپی اور امریکی معاشی رپورٹس سے EURUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ FED آج رات شرح سود کے بارے میں فیصلہ کرنیوالا ہے, اس سے پہلے سرمایہ کار مختلف پیشنگوئیوں اور سروے رپورٹس کی بنیاد پر کسی سمت کے بغیر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ یورو زون کے CPI Flash Survey کے مثبت اعداد و شمار نے یورو کو تقویت دی۔ 8.9 فیصد مارکیٹ توقعات کے برعکس 8.5 فیصد افراط زر (Inflation) سے یورو 1.0900 کی طرف بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی زون کے کنزیومر پرائس انڈیکس کا تخمینہ اکتوبر 2022ء کے بعد پہلی بار 9 فیصد سے نیچے آیا ہے۔

مانیٹری پالیسی کے بڑے فیصلے سے پہلے ADP Employment Data کے منفی اعداد و شمار سے امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا۔ جس سے EURUSD میں تیزی آئی۔ ڈیٹا کے مطابق امریکہ میں جنوری 2023ء کے دوران 1 لاکھ 6 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ کی توقعات 1 لاکھ 70 ہزار تھی۔ اس طرح مایوس کن رپورٹ امریکی ڈالر کو بیک فٹ پر لے گئی۔ یہ گذشتہ سال ستمبر کے بعد پہلا منفی Employment Data ہے۔

جیروم پاول کی پریس کانفرنس, EURUSD کی حتمی ڈائریکشن

یورو اور امریکی ڈالر ایک انتہائی متحرک سیشن میں ٹریڈ کر رہے ہیں مارکیٹ کی یہ غیر یقینی صورتحال آج فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد ابتدائی ردعمل دے گی تاہم حتمی ڈائریکشن کا تعین کل امریکی Non Farm Payroll ڈیٹا اور یورپی و برطانوی مانیٹری پالیسیوں کے اعلان کے بعد ہو گا۔

اس کے علاوہ U.S ISM Manufacturing PMI بھی امریکی ڈالر انڈیکس پر اثر انداز ہو گی۔ آج بھی معاشی ادارے ING نے FOMC میٹنگ کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی۔ جس کے مطابق اگرچہ شرح سود 25 بنیادی پوائنٹس بڑھے گی۔ تاہم چیئرمین جیروم پاول اپنی پریس کانفرنس میں مستقبل کے حوالے سے ایسا اعلان کریں گے جس سے امریکی ڈالر کو اسٹرینتھ مل سکتی ہے۔ادھر امریکی معاشی تجزیہ کار توقعات سے زیادہ پالیسی ریٹ کیلئے پرامید ہیں۔ اس صورتحال میں فاریکس مارکیٹ مسلسل اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔

تکنیکی تجزیہ

یورپی سیشن کے دوران EUR/USD کا محور 1.0900 ہے جو کہ اس کی 20 روزہ Moving Average سے اوپر ہے۔ اس سطح پر یورو عام طور پر انتہائی Bullish مومینٹم اختیار کر جاتا ہے۔ 4 گھنٹوں کے سیشن کا جائزہ لیں تو یورو امریکی ڈالر کے مقابلے میں Bullish ایریا میں اپنی تمام Moving Averages سے اوپر اسٹرینتھ کو ہولڈ کئے ہوئے ہے۔ اوپر کے لیولز پر پیشقدمی کا دارومدار سائیڈ لائن Bulls پر ہے۔ جو کہ اگلے چند گھنٹوں میں مثبت ٹریگر کی توقع کر رہے ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اوپر کے لیولز پر جانے سے پہلے محدود پیمانے پر اصلاح (Correction) کا اشارہ دے رہے ہیں۔

یورو کا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 64 پر آ گیا ہے۔ جو کہ Overbought ایریا کے بالکل قریب ہے۔ یورو 50 فیصد Bullish جبکہ 42 فیصد Bearish اور 8 فیصد Sideways مزاج اپنے ہوئے ہے۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں۔ EURUSD کے سپورٹ لیولز 1.0840, 1.7950 اور 1.0745 ہیں۔ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0930, 1.0985 اور 1.1020 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button