FOMC کی میٹنگ کے منٹس جاری، ڈالر انڈیکس میں تیزی۔ یورو بیک فٹ پر

فیڈرل ریزرو نے فروری 2023ء کی FOMC میٹنگ کے منٹس جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد ڈالر انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی ہے جبکہ یورو بیک فٹ پر آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ پالیسی ساز اراکین نے شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس اضافے کی تجویز دی تاہم اکثریت 25 پوائنٹس کی حامی تھی۔
اوپن مارکیٹ کمیٹی کے تمام ممبران مستقبل میں افراط زر (Inflation) کے معمول پر آنے تک پالیسی ریٹ میں اضافے پر متفق تھے۔
کمیٹی نے افراط زر کو 2 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا نیز اس کے حصول تک سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کی حمائت کی۔
تمام پالیسی سازوں نے فیڈ کی بیلینس شیٹ کو موجودہ پلان کے تحت محدود رکھنے پر اتفاق کیا۔
معاشی منظر نامے لیبر مارکیٹ کی صورتحال کے مشاہدے سے ممبران اس نتیجے پر پہنچے کہ افراط زر کے زیر اثر انکا طرز عمل معمول کے مطابق نہیں ہے تاہم معاشی آؤٹ لک کا جھکاؤ واضح طور پر منفی ہے۔
کمیٹی نے چینی مارکیٹ کی دوبارہ بحالی اور یوکرائن جنگ کی وجہ سے پیدا ہونیوالے عالمی معاشی بحران کا بغور مشاہدہ کیا اور رسد کے عدم توازن پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کو خوش آئند قرار دیا گیا اور تمام پالیسی ساز نے اسے افراط زر کنٹرول ہونے کی علامت قرار دیا۔
ممبران نے امریکی ڈیبٹ کی حد ختم ہونے اور ممکنہ طور پر ڈیفالٹ کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی مالیاتی نظام کے لئے خطرہ قرار دیا۔
کچھ ممبران نے معاشی صورتحال کے معمول پر آنے کو ایک طویل المدتی عمل کہا۔ جسے انکے خیال میں بحال ہونے میں ایک عرصہ درکار ہو گا۔

مارکیٹ کا ردعمل

مستقبل میں جارحانہ پالیسی ریٹ کی پالیسی جاری رکھنے کے بیانات کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی گئی۔ جس سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) دو ماہ کے بعد 1.0600 کی سپورٹ پر آ گیا۔ واضح رہے کہ آج دن بھر یورپی کرنسی نے دفاعی انداز اختیار کئے رکھا۔ میٹنگ کی تفصیلات ریلیز ہونے کے بعد یہ اپنی بیئرش 20SMA سے نیچے آ گیا ہے۔ جبکہ اس میں ہونیوالی شدید فروخت سے ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 39 کی سطح پر آ گیا ہے جو کہ اسکے Oversold ہونے کی علامت ہے۔ منٹس جاری ہونے کے بعد GBPUSD بھی 1.2070 سے نیچے گراوٹ کا شکار ہوا۔

امریکی ڈالر انڈیکس اوپر جانے سے گولڈ کی طلب میں کمی واقع ہوئی اور سنہری دھات 1830 ڈالرز کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کو توڑتے ہوئے 1827 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ منٹس ریلیز ہونے پر قیمتی دھات پلاڈیئم 41 ڈالرز کی شدید مندی کے ساتھ 2 سال کے بعد 15 سو ڈالرز کی سطح سے نیچے 1489 ڈالرز پر گراوٹ کا شکار ہوا۔ کروڈ آئل کی قدر میں بھی گراوٹ دکھائی دے رہی ہے۔ برینٹ آئل 2.25 ڈالرز کمی سے 80 ڈالرز جبکہ WTI آئل بھی 3 ڈالرز نیچے 73 ڈالرز فی بیرل پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔
امریکی اسٹاکس میں بھی نمایاں گراوٹ واقع ہوئی Dow Jones Industrial Average میٹنگ کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد 130 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32990 پر منفی سمت میں ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دی۔ جبکہ S&P اور نیسڈق میں ملا جلا انداز نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button