GBPUSD کی قدر میں اضافہ، British GDP اور US PPI پر نظریں

GBPUSD کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سرمایہ کاروں کی نظریں British GDP اور US PPI پر مرکوز ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ یورپی فاریکس سیشنز (European FX Sessions) کے آغاز پر 1.2500 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بنیادی جائزہ

گذشتہ روز امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (US CPI) کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر امریکی ڈالر کی کمزوری کا ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے برطانوی پاؤنڈ دوبارہ 1.2450 کی سطح پر پہنچ گیا۔ آج اہم ترین British GDP اور US PPI کے انتظار میں محتاط مارکیٹ موڈ کے باوجود اپنی ریلی کو وسعت دے رہا ہے۔

امریکی CPI رپورٹ میں افراط زر (Inflation) کی سالانہ ریڈنگ اگست 2022ء کے بعد کی کم ترین سطح 5.0 پر نوٹ کی گئی۔ جبکہ حقیقی افراط زر (Core CPI) توقعات سے زائد 6.5 فیصد سالانہ رہی ہے۔ تاہم ہیڈ لائن انفلیشن میں کمی سے فیڈرل ریزرو کے پاس سخت مانیٹری پالیسی کے نفاذ کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر کی طلب میں شدید کمی دیکھی گئی۔ جس سے برطانوی پاؤنڈ کئی ہفتوں کے بلند ترین لیول پر آگے بڑھ رہا۔ برطانوی پاؤنڈ کی سمت آج جاری ہونیوالی U.K GDP رپورٹ کے بعد متعین ہو گی۔

ٹیکنیکی جائزہ

برطانوی پاؤنڈ یورپی ٹریڈنگ سیشنز کے آغاز پر اپنی Bullish Rally کو وسعت دیتے ہوئے اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر آ گیا۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 پر آ گیا۔ جو کہ Over Sold ہونے کی علامت ہے۔ یعنی یہاں سے اوپر خریداری کا امکان ہے۔ اوپر کی طرف 1.2450 اسکی پہلی مزاحمت (Resistance) ہے۔ جسے عبور کرنے پر اسکی بلش ریلی 1.2500 کے بڑے ہدف کو عبور کرنے کی اسٹرینتھ حاصل کر لے گی۔

گذشتہ دو ماہ میں GBPUSD نے ایک بار یہ حد عبور کی ہے۔ تاہم اس سے اوپر برطانوی کرنسی کیلئے 1.2700 اور 1.3000 کیلئے دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ اس پوائنٹ پر یہ اپنی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی حاصل کر کے گا۔ اس کے Ascending Chanel کا وسطی نقطہ 1.2550 ہے۔

نیچے کی طرف 1.2400 کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Level) بریک ہونے کی صورت میں یہ اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Average سے نیچے آ جائے گا۔ واضح رہے کہ دونوں بلش ٹرینڈ لائنز ہیں۔ تاہم کمی کے باوجود Bullish Strength تیسرے سپورٹ لیول 1.2350 بریک ہونے تک جاری رہ سکتی ہے جو کہ اسکی 100SMA کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ کی سطح بھی ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1.2420, 1.2390 اور 1.2345 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں 1.2450, 1.2480 اور 1.2520 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button