GBPUSD میں تیزی، UK Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی.
Upbeat Financial Data raised demand for British Pound in European Sessions
UK Retail Sales Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر European Sessions کے دوران British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے. جس کے بعد GBPUSD نفسیاتی سطح 1.3300 عبور کر گیا ہے.
معاشی ماہرین کے مطابق Bank of England کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut Policy شروع کئے جانے پر غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا. یہی وہ محرک ہے جو خرید داری کے رجحان میں وسعت کا سبب بنا.
UK Retail Sales Report کی تفصیلات.
Office for National Statistics کے مطابق اگست 2024 کے دوران Retail Sales Industry کے حجم میں 1.0 فیصد وسعت ریکارڈ کی گئی . جبکہ 0.4 فیصد اضافے کی پیشگوئی تھی .
ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں. تو جولائی کے دوران اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 1.4 فیصد کمی واقع ہوئی تھی. . اس طرح تین ماہ بعد یہ پہلا مثبت ڈیٹا ہے . جس سے صارفین کی Buying Power میں بھی اضافہ ظاہر ہو رہا ہے.
برطانیہ کے ریٹیل سیلز نے اگست میں توقعات سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، جس سے ملک کی معیشت کے لیے خوش آئند علامات ملتی ہیں۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، ریٹیل سیلز میں اضافہ 2.5% رہا، جبکہ اس سے پہلے کی پیشگوئی 1.4% تھی۔ یہ نتائج اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ معیشت کی بحالی کی رفتار تیز ہو رہی ہے
رپورٹ کے بنیادی اعداد و شمار.
- ریٹیل سیلز میں مجموعی اضافہ: +2.5% (مقابلے میں +1.4% کی توقع)
- پچھلا اعداد و شمار: +1.4% سے ترمیم کرکے +1.5% کیا گیا۔
- ریٹیل سیلز (بغیر گاڑیوں اور ایندھن کے): +1.1% (مقابلے میں +0.5% کی توقع)
- پچھلا اعداد و شمار: +0.7% سے ترمیم کرکے +1.0% کیا گیا۔
- سالانہ بنیاد پر ریٹیل سیلز (بغیر گاڑیوں اور ایندھن کے): +2.3% (مقابلے میں +1.1% کی توقع)
اگست کے مہینے میں برطانیہ کی بیشتر Retail Categories میں اضافہ دیکھا گیا۔ کچھ سپر مارکیٹس اور ملبوسات کے ریٹیلرز نے گرم موسم اور موسم کے آخر میں قیمتیں کم ہونے سے سیلز میں اضافے کی اطلاع دی۔ مزید یہ کہ، اگست تک تین ماہ کے حجم میں 1.2% اضافہ ہوا، جو کہ مئی کے تین ماہ کے مقابلے میں انتہائی مثبت ہے۔
یہ مثبت اعداد و شمار برطانیہ کی معیشت کی مضبوطی کی نشاندہی کر رہے ہیں. جو کہ Bank of England کے لیے خوش آئند ہے۔ ان نتائج کی روشنی میں، BOE کو مستقبل میں Monetary Policy مستحکم رکھنے کے لیے مزید گنجائش ملے گی.
GBPUSD کا تکنیکی تجزیہ.
GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 70 کے قریب آ گئی. جو کہ مارکیٹ میں کئی روز سے جاری Bullish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے. یہاں پر Technical Correction کے امکانات رد نہیں کئے جا سکتے. جو اسے 1.3000 تک لا سکتی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔